دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

وغیرہ نے روایت کیا۔ ت) اس وقت کعبہ کی نسبت کیا اعتقاد عــــہ رکھتے تھے؟ بینو اتوجروا

سوال (٢٢): غیر خدا کو کسی طرح نافع یا ضارجاننا مطلقًا شرك ہے یا خاص اسں صورت میں کہ اسے نفع وضرر میں مستقل بالذات مانے۔ برتقدیر اول یہ وہ شرك ہے جس سے عالم میں کوئی محفوظ نہیں۔ جہان شہد کو نافع اور زہر کو مضر جانتا ہے۔ سچے دوست سے نفع کی امید، پکے دشمن سے ضرر کا خوف رکھتا ہے۔ عالم کی خدمت حاکم کی اطاعت اسی لیے کرتے ہیں کہ دینی یا دنیاوی نفع کی توقع ہے۔ مخالف مذہب سے احتیاط، سانپ سے احتراز اسی لیے رکھتے ہیں کہ روحانی یا جسمانی ضرر کا اندیشہ ہے۔ خود قرآن عظیم ارشاد فرماتا ہے :

اٰبَآؤُکُمْ وَاَبۡنَآؤُکُمْ لَا تَدْرُوۡنَ اَیُّہُمْ اَقْرَبُ لَکُمْ نَفْعًا ؕ[1]۔

تمھارے باپ اوت تمھارے بیٹے تم نہیں جانتے ان میں کون تمھیں نفع دینے میں زیادہ نزدیك ہے۔

اور فرماتا ہے:

وَمَا ہُمۡ بِضَآرِّیۡنَ بِہٖ مِنْ اَحَدٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللہِ ؕ[2]۔

اور وہ اس سے کسی کو ضرر نہ پہنچائیں گے بے حکم خدا کے۔

صحیح مسلم شریف میں جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی : حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :

من استطاع منکم ان ینع اخاہ فلینفعہ [3]۔

تم میں جو اپنے بھائی مسلمان کو نفع دے سکے نفع دے۔

امام احمد و ابوداؤد وترمذی ونسائی و ابن ماجہ بسند حسن مالك بن قیس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی، حضور پرنور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :

من ضارّ ضار اﷲ بہ ومن شاق شق اﷲ علیہ [4]۔

جو کسی کو ضرر دے گا اﷲ تعالٰی اسے نقصان پہنچائے گا اور جو کسی پر سختی کرے گا اﷲ تعالٰی اسے مشقت میں ڈال دے گا۔

 

عــــہ: ذکر نسخ نافع نہ ہوگا۔ کیا شرك و توحید میں بھی نسخ جاری ہے ١٢ منہ (م)


 

 



[1] القرآن ٤/١١

[2] القرآن ٢/۱۰۲

[3] صحیح مسلم باب استحباب الرقیہ من العین الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ٢/٢٢٤

[4] جامع الترمذی باب ماجاء فی الخیانۃ نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ۱/٢٨٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن