30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اپنے والد ماجد سے انفاس العارفین میں ناقل:
|
می فرمودند مرادر مبد ءحال بمزار شیخ رفیع الدین الفتے پیداشد۔ آں جاہی رفتم وبقبر شاں متوجہ می شدم [1]الخ |
فرماتے تھے مجھے ابتدائے حال میں شیخ رفیع الدین کے مزار سے ایك الفت پیدا ہوگئی۔ وہاں جاتا اور ان کی قبر کی طرف متوجہ ہوتا تھا الخ (ت) |
یارب! جب مولوی اسمٰعیل کے اساتذہ ومشائخ سب گرفتار شرك ہوئے یہ انھیں کے خوشہ چین، انھیں کے نام لیوا، ان کے مداح، ان کے مقلد کیونکر مومن موحد رہے ؎
وحسن نبات الارض من کرم البذر
(زمین کا پودہ عمدہ جب ہی ہوتا ہے کہ بیج اچھاہو۔ ت)
صنف آخر من ھٰذا النوع
اسی نوع کی ایک اور قسم
اس میں وہ
سوالات مذکور ہوں گے جو مولوی صاحب کے استدلال دوم یعنی تمسك بحدیث من حلف الخ
سے متعلق ہیں:
سوال (٢٠): حدیث من حلف بغیر اﷲ فقد اشرك [2]کی جو عمدہ شرح افادہ فرمائی،
ذرا کتب ائمہ حدیث و فقہ پر نظر کرکے ارشاد ہوجائے کہ کلمات عُلماء سے کہاں تك موافق ہے، فقیر بہت ممنون احسان ہوگا اگرایك عالم معتمد کی تحریر سے بھی آپ نے اپنا بیان مطابق کر دکھایا۔ الفاظ شریفہ پیش نظر رہیں کہ"اس حرمت کا سبب سوا اس کے نہیں"الخ
سوال (٢١): اعتقاد نفع وضر ر پر قسم کی دلالت، کسی قسم کی دلالت، آیا لغۃً اس کے معنی سے یہ امر مفہوم، یا عقلًا خواہ عرفًا لازم وملزوم، کہ آدمی اسی کی قسم کھائے جس سے نفع وضرر کی امید رکھے۔
صدر اسلام میں جو صحابہ کرام کعبہ معظمہ کی قسم کھاتے[3]کما رواہ النسائی وغیرہ (جیساکہ نسائی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع