دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

اﷲ پر جھوٹا افتراء کرتے ہیں وہ مرادکو پہنچنے والے نہیں ۔ت) یا نصرانی کہے انکار تثلیث گناہ عظیم ہے کہ تثلیث ایت انجیل محرف سے ثابت ،ا ور آیت الٰہیہ کی تکذیب موجب عذاب شدید، فرقان حمید میں بمقامات متعدد ہ اس کا بیان بتصریح تام موجود از ا نجملہ ہے سورۂ عنکبوت میں: وَمَا یَجْحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۴۹[1](ہماری آیتوں کا انکار نہیں کرتے مگر وہی جو ظالم ہیں۔ ت)ارشادفرمائیے کیا ان تقریروں سے ان کی استدلال تام ہوگئی ، اور ان کے جھوٹے دعوے معاذاﷲ قرآن عظیم نے ثابت کردئے؟ حاش ﷲ، واستغفر اﷲ ولاحول ولاقوۃ الاّباﷲ____ میں نہیں چاہتاکہ عیاذًا باﷲ فلا ں وہماں کی طرح آیات الٰہیہ کو ان کے موقع ومحل سے بیگانہ کرکے بزور زبان دوسری طرف پھیرا جائے، ورنہ حضرات منکرین کے مقابل آیہ کریمہ کَمَا یَئِسَ الْکُفَّارُ مِنْ اَصْحٰبِ الْقُبُوۡرِ ﴿٪۱۳[2](جیسے کفار اہل قبور سے ناامید ہو بیٹھے۔ ت) بہت اچھی طرح پیش ہوسکتی ہے۔ اور وہ آیت کی نسبت جو آپ نے تلاوت کی ہزار درجہ زیادہ محل وموقع سے تعلق رکھتی ہے۔ اﷲ تعالٰی فرماتا ہے: اہل قبور سے کافر لوگ نا امید ہو بیٹھے۔ اب غور کر لیا جائے کہ کون لوگ اہل قبور سے امید رکھتے ہیں ا ور کون یاس کے ہاتھوں آس توڑے بیٹھے ہیں، انّا ﷲ وانّا الیہ راجعون۔

صنف آخر من ھٰذا النوع

اسی  نوع کی ایک اور قسم

یہاں ان اکابر خاندان عزیزی کے بعض اقوال رنگ تحریر فرمائیں گے جنھوں نے بے حصول علم ارتکاب سوال جائز رکھا اور مولوی صاحب کے طور پر شرك خالص یا ہارے درجے شائبہ شرك میں گرفتار ہوئے۔

سوال (١٢): شاہ ولی اﷲ ہمعات میں حدیث نفس کا علاج بتاتے ہیں:

بارواحِ طیبہ مشائخ متوجہ شود وبرائے ایشاں فاتحہ خواند یا بزیارت قبر ایشاں رود ازانجا انجذاب دریوزہ کند [3]۔

مشائخ کی پاك روحوں کی جانب متوجہ ہو اور ان کے لیے فاتحہ پڑھے یا ان کے مزارات کو جائے اور وہاں سے بھیك مانگے۔ (ت)

اقول اولًا جناب کے نزدیك مزار تِ اولیاء سے بھیك مانگنے کا کیا حکم ہے۔ وہاں تو ان سے دُعا


 

 



[1] القرآن ٢٩ /٤٩

[2] القرآن ۶۰/۱۳

[3] ہمعات ہمعہ ٨ اکادیمیۃ الشاہ ولی اﷲ حیدر آباد ص٣٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن