دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

عند قبری فاذا صلی علی رجل من امتی قال لی ذلك الملك یامحمد ان فلان بن فلان یصلی علیك الساعۃ [1]۔

اللھم صلی وبارك علٰی ھذا الحبیب المجتبی والشفیع المرتجی وعلٰی الہ واصحابہ واولیاء امّتہ وعلماء ملتہ اجمعین صلٰوۃ تدوم بدوامك وتبقی ببقائك کما ھو اھل لہ وکما انت اھل لہ اٰمین اٰمین الٰہ الحق اٰمین۔

ایك فرشتہ متعین فرمایا ہے جب کوئی امتی میرا مجھ پر درود بھیجتا ہے وہ مجھ سے عرض کرتا ہے: یارسول اﷲ ! فلاں بن فلاں نے ابھی ابھی حضور پر درود بھیجی ہے (ت)

اے اﷲ! درود اور برکت نازل فرما اس حبیب پر جو برگزیدہ ہیں اور اس شفیع پر جن سے کرم کی امید ہے او ر ان کی آل ، اصحاب ، ان کی امت کے اولیاء ان کی ملت کے علماء سب پر ایسا درود جسے تیرے دوام کے ساتھ دوام اور تیری بقا کے ساتھ بقا ہو، ایساد رود جس کے وہ اہل ہیں اور جو تیری شان کے لائق ہو، قبول فرما، قبول فرما اے معبود برحق قبول فر ما! (ت)

؎  جاں می دہم درآرزو اے قاصد آخر بازگو

درمجلس آں نازنین حرفے گر از مامے رود

(اے قاصد! اس آرزو میں جان دے رہاہوں کہ اس محبوب کی مجلس میں پھر ایك بات پہنچادو اگر پہنچ سکے۔ ت)

بھلا ارشاد ہو۔ اولیاء کرام تو خاص حاضرانِ مزار کی بات سننے پر سمیع علی الاطلاق ہوئے جاتے ہیں، یہ بندہ خدا کہ بارگاہ عرش جاہ سلطانی صلوات اﷲ وسلامہ علیہ سے جدا نہیں ہوتا اور وہیں کھڑے کھڑے ایك وقت میں شرقًا غربًا جنوبًا شمالًا تمام دنیا کی آوازیں سنتاہے اسے کیا قرار دیا جائے گا۔ آپ کوتو کیا کہوں مگر ان نجدی شرك فروشوں نے نہ خدا کی قدرت دیکھی ہے کہ وہ اپنے بندوں کو کیا کیا عطا فرماسکتاہے۔نہ اس کی عظمت صفات سمجھی ہے کہ ذرا ذرا سی بات پر شر ك کا ماتھا ٹھنکتا ہے۔ وَمَا قَدَرُوا اللہَ حَقَّ قَدْرِہٖۤ [2]( انھوں نے خداکی قدرت نہ جانی جیسا کہ ا س کی قدر کا حق تھا۔ ت)

سوال(٧): کیابات سننے کے لیے صورت دیکھنی بھی ضرور، جب تو واجب کہ تمام اندھے بہرے ہوں اور فرشتہ مذکور، آپ کے طور پر بصیر علے الاطلاق بلکہ اس سے بھی کچھ زائد، ورنہ فقط خطاب کرنے سے بصیر ماننا کیونکر مفہوم 


 

 



[1] کنز العمال بحوالہ مسند الفردوس حدیث ٢١٨١ موسسۃ الرسالۃ بیروت ۱/۴۹۴

[2] القرآن ٢٢/٧٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن