دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

سوال کرنے پر کیوں ان الفاظ کا مصداق ہوا۔

سوال (٥): جو شخص ایك جگہ خاص پر ہو کہ وہاں جاکر جس وقت بات کیجئے سن لے۔ اس قدر سے اسے سمیع علی الاطلاق کہا جائے گایا نہیں۔ اور اگر کہیے ہاں، تو اپنے نفس نفیس کو سمیع علی الاطلاق مانیے، ہم نے تو ہمیشہ یہی دیکھا ہے کہ دولت خانہ پر جا کر جب کسی نے بات کی ہے آپ کے کا ن تك پہنچی ہے۔ اور فرمائیے نہ۔ تو مزار پر جاکر سمیع علی الاطلاق جانا کیونکر سمجھا گیا!

سوال (٦): زمانہ وجود مخاطب کے استغراق ازمنہ باوصف خصوص مکان کو جناب نے مثبت سمع علی الاطلاق ٹھہرا یا تواستغراق ازمنۂ وجود و امکنۂ دنیا بدرجہ اولٰی موجب ہوگا۔ اب کیا جواب ہے اس حدیث سے کہ امام بخاری نے تاریخ میں اور طبرانی وعقیلی اور ابن النجار و ابنِ عساکر و ابوالقاسم اصبہانی نے عمار بن یا سر رضی اﷲ تعالٰی عنہماسے روایت کی۔ میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو فرماتے سُنا :

ان ﷲ تعالٰی ملکا اعطاہ اسماع الخلائق (زاد الطبرانی کلھا) قائم علے قبری (زاد الٰی یوم القٰیمۃ) فما من احد یصلّی صلٰوۃ الاّ ابلغنیھا[1] ۔

بیشك اﷲ تعالٰی کا ایك فرشتہ ہے جسے خدا نے تمام جہاں کی بات سن لینی عطاکی ہے۔ وہ قیامت تك میری قبر پر حاضر ہے۔ جو مجھ پر درود بھیجتا ہے جو مجھ سے عرض کرتاہے۔ (ت)

علامہ زرقانی شرح مواہب اور علامہ عبدالرؤف شرح جامع صغیر میں اعطاہ اسماع الخلائق کی شرح میں یوں فرماتے ہیں:

ای قوۃ یقتد ربھا علٰی سماع ماینطق بہ کل مخلوق من انس وجن وغیرھما (زاد ا لمناوی فی ای موضع کان [2]۔

یعنی اﷲ تعالٰی نے اس فرشتے کو ایسی قوت دی ہے کہ انسان جن وغیر ہما تمام مخلوقِ الہٰی کی زبان سے جو کچھ نکلے اسے سب کے سننے کی طاقت ہے چاہے کہیں کی آواز ہو (ت)

اور دیلمی نے مسند الفردوس میں سیدنا صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی، حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اکثر واالصلٰوۃ علی فان اﷲ تعالٰی وکل لی ملکا

مجھ پر درودبہت بھیجو کہ اﷲ تعالٰی نے میرے مزار پر

 


 

 



[1] الترغیب بحوالہ المعجم الکبیر الترغیب فی اکثار الصلٰوۃ علی النبی مصطفی البابی مصر ۲/۴۹۹ ۔۵۰۰

[2] التیسیر شرح جامع الصغیر تحت ان اﷲ ملکا الخ مکتبۃ الامام الشافعی ریاض ٢/۳۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن