دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

شیخ الاسلام فی کشف الغطاء۔

نے کشف الغطاء میں نقل کیا ہے (ت)

خصوصًا جب اس کے ساتھ ریاء وتفاخر مقصود ہو کہ جب تواس فعل کی حرمت میں اصلًا کلام نہیں۔ اور حدیث صحیح میں ہے :

نھی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عن طعام المتباریین ان یوکل ١[1] اخرجہ ابوداؤد والحاکم عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما باسناد صحیح۔ قال المناوی ای المتعارضین بالضیافۃ فخر ا و ریاء لانہ للریاء لاﷲ٢[2]۔

یعنی جو کھانے تفاخر و ریاء کے لیے پکائے جاتے ہیں ان کے کھانے سے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے منع فرمایا۔ (اسے ابوداؤد او رحاکم نے بسند صحیح حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنمہا سے نقل کیاہے۔ ت) امام مناوی نے کہا یعنی ضیافت کے ذریعہ ناموری اور دکھاوا مقصود ہو تو یہ اﷲ تعالٰی کے لیے نہیں دکھاوے کے لیے ہے۔ (ت)

مگر بے دلیل واضح کسی مسلمان کا یہ سمجھ لینا کہ یہ کام اس نے تفاخر و ناموری کے لیے کیا ہے جائز نہیں کہ قلب کا حال اﷲ تعالٰی جانتاہے اورمسلمان پر بدگمانی حرام۔

ھذا ھو بحمد اﷲ القول الوسط لاوکس فیہ ولاشطط وان خالف من فرط فی الباب و افرط، واﷲ سبحانہ، وتعالٰی اعلم۔

یہ بحمد اﷲ درمیانی قول ہے جس میں نہ کمی ہے نہ زیادتی ۔ اگر چہ اس باب میں تفریط اورافراط کرنے والوں کے خلاف ہو۔ اور خدائے پاك وبرتر خوب جاننے والا ہے (ت)

مسئلہ ۲۷۰:            ۳ربیع الآخر شریف ١٣١١ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ میّت کے گھر کا کھانا، جو اہل میّت سوم تك بطور مہمانی کے پکاتے ہیں اور سوم کے چنوں بتاشوں کالینا کیسا ہے؟ بینوا توجروا۔

الجواب:

میّت کے گھر کا وہ کھانا تو البتہ بلا شبہہ ناجائز ہے جیسا کہ فقیرنے اپنے فتوے میں مفصلًا بیان کیا، اور سوم کے چنے بتاشے کہ بغرض مہمانی نہیں منگائے جاتے بلکہ ثواب پہنچانے کے قصد سے ہوتے ہیں، یہ اس حکم میں داخل نہیں، نہ میرے اس فتوے میں ان کی نسبت کچھ ذکر ہے۔ یہ اگر مالك نے صرف محتاجوں کے دینے کے لیے منگائے اور یہی اس کی نیت ہے تو غنی کو ان کا بھی لینا نا جائز ، اور اگر اس نے حاضرین پر تقسیم کے لیے منگائے تو اگر غنی بھی لے لے گاتو گنہگار نہ ہوگا، اور یہاں بحکم عرف ورواج عام حکم یہی ہے کہ وہ خاص مساکین کے لیے نہیں ہوتے


 

 



[1] المستدرک علی الصحیحین کتاب الاطعمۃ دارالفکر بیروت ٤/١٢٩

[2] فیض القدیرشرح الجامع الصغیر زیرحدیث مذکور ٩٤٩١ دارالمعرفۃ بیروت ٦/٣٣٥،التیسیر شرح الجامع الصغیر زیر حدیث مذکو ر مکتبۃ الامام الشافعی الریاض السعودیہ ٢/٤٧٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن