30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
تعالٰی علیہ وسلم وبارك علیہ وعلٰی اٰلہ الکرام وصحبہ الصدور۔ |
وقت رکھا نہ کہ شرور کے وقت، خدائے تعالٰی ان پر ان کی معزز آل، اور مقدم اصحاب پر درود سلام اور برکت نازل فرمائے۔ (ت) |
سبحان اﷲ! اے مسلمان! یہ پوچھتا ہے جائز ہے یا کیا؟ یوں پوچھو کہ یہ ناپاك رسم کتنے قبیح اور شدید گناہوں سخت وشنیع خرابیوں پرمشتمل ہے۔اولًا یہ دعوت خود ناجائز وبدعت شنیعہ قبیحہ ہے۔ امام احمد اپنے مسند اور ابن ماجہ سنن میں بہ سند صحیح حضرت جریر بن عبداﷲ بجلی سے راوی:
|
کنا نعد الاجتماع الی اھل المیّت وصنعۃ الطعام من النیاحۃ [1]۔ |
ہم گروہِ صحابہ اہل میّت کے یہاں جمع ہونے اور ان کے کھانا تیار کرانے کو مردے کی نیاحت سے شمار کرتے تھے۔ |
جس کی حرمت پر متواتر حدیثیں ناطق___ امام محقق علی الاطلاق ۱فتح القدیر شرح ہدایہ میں فرماتے ہیں:
|
یکرہ اتخاذ الضیافۃ من الطعام من اھل المیّت لا نہ شرع فی السرور لافی الشرور وھی بدعۃ مستقبحۃ[2]۔ |
اہل میّت کی طرف سے کھانے کی ضیافت تیار کرنی منع ہے کہ شرع نے ضیافت خوشی میں رکھی ہے نہ کہ غمی میں۔ اوریہ بدعت شنیعہ ہے۔ |
اسی طرح علامہ حسن شرنبلالی نے ۲مراقی الفلاح میں فرمایا:
|
ولفظہ یکرہ الضیافۃ من اھل المیّت لانھا شرعت فی السرور لا فی شرور وھی بدعۃ مستقبحۃ[3]۔ |
میّت والوں کی جانب سے ضیافت منع ہے اس لیے کہ اسے شریعت نے خوشی میں رکھا ہے نہ کہ غمی میں اور یہ بری بدعت ہے۔ (ت) |
۳فتاوٰی خلاصہ و۴فتاوٰی سراجیہ و۵فتاوٰی ظہیریہ و۶فتاوٰی تاتار خانیہ اور ظہیریہ سے ۷خزانۃ المفتین وکتاب الکراہیۃ اور تاترخانیۃ سے ۸فتاوٰی ہندیہ میں بالفاظ متقاربہ ہے:
|
والفظ للسراجیۃ لایباح اتخاذ الضیافۃ عند |
سراجیہ کے الفاظ ہیں کہ غمی میں یہ تیسرے دن کی دعوت |
[1] مسند احمد بن حنبل مروی از مسند عبداللہ بن عمرو دارالفکر بیروت ٢/٢٠٤،سنن ابن ماجہ باب ماجاء فی النہی عن الاجتماع الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص١١٧
[2] فتح القدیر فصل فی الدفن مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٢/١٠٢
[3] مراقی الفلاح علٰی ھامش حاشیۃ الطحطاوی فصل فی حملہا ودفنہانور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص٣٣٩
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع