دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

اقوال ائمہ میں مصرح اوراہلسنت کا اعتقاد ہیں، ان کی تفصیل ہماری کتاب ''حیات الموات فی بیان سماع الاموات'' میں دیکھیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ۲۶۴:             ١٦ جمادی الآخری ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جو جمعرات کو انتقال کرے اس پر عذاب قبر ہر جمعرات کو یا دائمی معاف ہے یا نہیں؟

الجواب:

جمعرات کے لیے کوئی حکم نہیں آیا۔ شب جمعہ اور رمضان مبارک میں ہر روز کے واسطے یہ حکم ہے کہ جو مسلمان ان میں مرے گا سوال نکیرینِ وعذابِ کرم سے محفوظ رہے گا واﷲ اکرم ان یعفو من شیئ ثم یعود فیہ اﷲ اس سے زیادہ کریم ہے کہ ایک شے کو معاف فرما کر پھر اس پر مواخذہ کرے۔ واﷲ تعالٰی اعلم اصل لفظ قبر ہے

مسئلہ ٢٦٥:             از عبداللہ صاحب محلہ بہاری پور شہر بریلی                    ١٦ صفر ١٣٣٢ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص نے آج یہ بیان کیا کہ ایک نام کے دوآدمی ہوں توا یسا ہوجاتا ہے کہ بجائے اس کے کہ جس کی قضا آئی ہو دوسرے آدمی کی روح قبض کرلیتے ہیں فرشتے، اور یہ بھی بیان کیا کہ یہ وقوعہ میرے روبرو کا ہے کہ ایک کی جان قبض کر لی گئی اور چندمنٹوں کے بعد وہ زندہ ہوگیا اور اس نام کا اس محلہ کے قریب ایک شخص تھا وہ مرگیا۔ جو شخص اول مرگیا تھا جب اس سے حال دریافت کیا تو اس نے بہت کچھ قصہ بیان کیا۔ اس کے بارے میں کیا حکم صادرفرماتے ہیں۔ زیادہ حدِ ادب

الجواب:

یہ محض غلط ہے، اللہ کے فرشتے اس کے حکم میں غلطی نہیں کرتے قال اﷲ تعالٰی وَیَفْعَلُوۡنَ مَا یُؤْمَرُوۡنَ﴿۵۰﴾٪ٛ[1]فرشتے وہ کرتے ہیں جو انھیں حکم ہوتا ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم

_______________


 

 



[1] القرآن ١٦/٥٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن