30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ھل یجوز الاکل للمسلمین ام لا۔ |
مسلمانوں کو کھانا جائز ہے یا نہیں؟ (ت) |
الجواب:
|
لا ینبغی لھم ان یجیبوا لانھا ان کانت ضیافۃ فالضیافۃ فی الموت من النیاحۃ روی الامام احمد وابن ماجۃ بسند صحیح عن جریر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال کنا نعد الاجتماع الی اھل المیّت وصنعۃ الطعام من النیاحۃ [1] وان کانت بزعمہ صدقۃ مع انہ لا صدقۃ من کافر ولالکافر ففیہ ازدراء بالمسلمین لانہ یعد نفسہ الخبیثۃ متفضلۃ علیھم بالتصدق و ایاھم آکلی صدقتہ و الید العلیا خیر من الید السفلی ولاینبغی لید کافر ان تکون علیا بل الاسلام یعلوہ ولایعلی ھذا ماظھر لی و ار جو ان تکون صوابا ان شاء اﷲ تعالٰی۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
انھیں یہ دعوت نہ قبول کرنا چاہئے اس لیے کہ یہ اگر ضیافت ہے توموت میں ضیافت نیاحت سے ہے، امام احمد اور ابن ماجہ نے بسند صحیح حضرت جریر بن عبداﷲ بجلی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی: ہم گروہ صحابہ میّت کے پاس جمع ہونے اور ان کے کھانا تیار کرنے کو نیاحت سے شمار کرتے تھے____اور اگر اس کے خیال میں صدقہ ہو___ جبکہ صدقہ کسی کافر سے اور کسی کافر کے لیے ہو ہی نہیں سکتا___ تو اس میں مسلمانوں کی بے عزتی ہے اس لیے کہ وہ صدقہ کرکے اپنے نفس خبیث کو ان پر احسان کرنے والا اور انھیں صدقہ کھانے والا سمجھا جاتا ہے۔ اوپر والا ہاتھ نیچے والے سے بہتر ہوتاہے ___ اور کسی کافر کا ہاتھ اونچا نہیں ہونا چاہئے، بلکہ اسلام غالب ہوتا ہے مغلوب نہیں ہوتا ____ یہ وہ ہے جو مجھ پر ظاہر ہوا، اور امید کرتاہوں کہ ان شاء اﷲ تعالٰی درست ہوگا، اور خدائے برتر خوب جاننے والا ہے۔ (ت) |
مسئلہ۲۵۷: از بریلی مسئولہ شیخ عبدالعزیز بساطی دوم ذوالقعدہ ١٣٣٠ھ
اہل ہنود اگر فاتحہ دلوانا چاہیں تو دینی چاہئے یا نہیں؟ بینوا توجروا
الجواب:
فاتحہ ایصالِ ثواب ہے۔ کافر کی طرف سے یا کافر کے مال کا ثواب پہنچانا کیا معنی؟ کافر اصلًا اہل ثواب نہیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم
[1] مسند احمد بن حنبل از مسند عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اﷲ تعالٰی عنہ دارالفکر بیروت ٢/٢٠٤،سنن ابن ماجہ باب ماجاء فی النہی عن الاجتماع الی اہل المیّت الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص١١٧،کنز العمال حدیث ٢٤٦ موسسۃ الرسالہ بیروت ١/٦٦
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع