30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(٣) المعروف کالمشروط ( جو معروف ہے وہ مشروط کی طرح ہے۔ ت) قاعدہ کلیہ ہے یا نہ؟ بینوا توجروا
الجواب:
(١) تلاوت وتہلیل میں اُجرت لینا ضرور حرام ہے اور گناہ ہونے میں قطعی اور غیر قطعی ہونے کا فرق نہیں، گناہ اگر چہ صغیرہ ہوں اسے ہلکا جاننا قطعی حرام ہے۔
(٢) جبکہ عادات ورواج کے مطابق قاری کو معلوم ہے کہ ملے گا اور اسے معلوم ہے کہ دینا ہوگا۔ تو ضرور اُجرت میں داخل ہے فان المعروف کالمشروط (معروف مشروط کی طرح ہے۔ ت)
(۳) المعروف کالمشروط قاعدہ کلیہ ہے مگر جب صراحۃً معروف کی نفی کردے تو مشروط نہیں رہے گا۔ مثلًا قاری سے صاف کہہ دیا جائے کہ دیا کچھ نہ جائے گا۔ یا وہ کہہ دے کہ میں لوں گا کچھ نہیں، اس کے بعد پڑھے پھر جو چاہیں دے دیں وہ اجرت میں داخل نہ ہوگا، لان الصریح یفوق الدلالۃ کما فی الخانیۃوغیرھا (اس لیے کہ صریح کا درجہ دلالت سے اوپر ہے جیسا کہ خانیہ وغیرہ میں ہے ۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ٢٥١ تا ۲۵۵: حاجی عبدالغنی صاحب طالب علم مدرسۃ منظرا لاسلام بریلی ٢٨ ربیع الآخر ١٣٣٩ھ
کیا فرماتے ہیں عالم اہلسنت، ناصر ملت اس بارے میں کہ:
(١) میّت کے تابو ت کو لے کردس قدم چلنا پھر جانب
بدلنا، اسی طرح چاروں جانب چالیس قدم چلنا سنت ہے یا نہیں؟
(٢) اوراگر قبرستان چالیس قدم سے کم ہو تو میّت کو لے کر قبرکے چاروں طرف
چالیس قدم گھومنا جائز ہے یا نہیں؟
(٣) نماز جنازہ پڑھ کر اور قبور کی زیارت کرکے خیرات لینا جائز ہے یا نہیں؟
(٤)جو شخص اس کوناجائز سمجھ کر اعلان کردے کہ میں اس کوناجائز سمجھتاہوں کوئی صاحب اس کی اجرت ہم کو ہرگز نہ دو، پھر اگر کوئی بطور ہدیہ دے تو لینا جائز ہے یا نہیں؟
(٥) میّت کی روح پر ثواب رسانی کے لیے قرآن شریف ومیلاد شریف پڑھ کر خیرات لینا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب:
(١) مستحب ہے (٢)جہالت وممنوع ہے (٣) ناجائز ہے (٤) جائزہے (٥) ناجائز ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ٢٥٦: از بنگالہ ضلع میمن سنگھ موضع مرزا پور مرسلہ منشی آدم غرہ ربیع الاول شریف ١٣٢٠ھ
|
اس مسئلہ میں علمائے کرام کیا فرماتے ہیں ایك کا فر فوت ہوا اب اس کے ورثہ مسلمانو ں کو کھانا کھلانا چاہتے ہیں، تو |
ماتقولون یا علماء الفحول فی ھذہ المسئلۃ کافرمات واراد ورثہ ان یطعمو اطعاما للمسلمین |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع