30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ہمچنان راہ گم کردہ را بذکر معالم طریق دلالت کرد ن احمد والشیخان عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دل الطریق صدقۃ [1]وفی حدیث ابی ذر المذکور ارشادك الرجل فی ارض الضلال صدقۃ [2]۔ ہمچنان کر راسخن شنواند ان الخطیب فی جامعہ عن سہل بن سعد رضی اﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اسماع الاصم صدقۃ [3]۔ ہمچناں کہ باکسیکہ جماعت نیافت اقتداء نمودن احمد وابوداؤد وابن حبان والحاکم عن ابی سعید الخدری رضی ا ﷲ تعالٰی عنہ قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الارجل یتصدق علی ھذا فیصلی معہ ٤[4]۔ |
بات کرنا اور اظہار بشاشت کے ساتھ مسکرانا___ امام بخاری نے ادب المفرد میں اور ترمذی وابن حبان نے اپنی اپنی صحیح میں ان ہی حضرت ابوذر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:"اپنے بھائی کے سامنے تیرا تبسم کرنا تیرے لیے صدقہ ہے۔ (ت)اسی طرح راستہ بھول جانے والے کو راہ کے نشانات بتاکر راہنمائی کردینا___ امام احمد اور بخاری و مسلم حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:"راستہ بتانا صدقہ ہے"____ اور حضرت ابوذر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی حدیث مذکور میں ہے:"جہاں کوئی راہ بھٹك جائے اس کی رہنمائی کردینا صدقہ ہے۔"(ت)اسی طرح بہرے شخص کو بات سنوانا ___ خطیب اپنی جامع میں سہل بن سعد رضی اﷲتعالٰی عنہ سے راوی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:"بہرے کو سنانا صدقہ ہے۔"اسی طرح جس شخص نے جماعت نہ پائی اس کی اقتداء کرنا ____ امام احمد، ابوداؤد، ابن حبان اور حاکم حضرت ابوسعید خدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:"ارے کوئی ایسا شخص نہیں جو اس پر صدقہ کردے کہ اس کے ساتھ نماز اداکرے۔"(ت) |
[1] صحیح البخاری کتاب الجہاد باب الخدمۃ فی الفزو قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٤٠٤
[2] جامع الترمذی ابواب البرو الصلۃ امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ٢/١٧
[3] جامع للخطیب مروی از مسند ابی سعید الخدری دارالفکر بیروت ٣/٦٤
[4] سنن ابی داؤد باب فی الجمع فی المسجد مرتین آفتاب عالم پریس لاہور ١/٨٥، مسند احمد بن حنبل مروی ازابوامامہ دارالفکر بیروت ٥/٢٥٤
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع