دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

حاضراست خواہ علویات خواہ سفلیات [1]۔

کے سروں میں موجود ہے خواہ علویات ہوں خواہ سفلیات۔ (ت)

جس کا دل ان حقائق کی وسعت نہ رکھے اور امور برزخ وآخرت کو اپنے مشہودات دنیا ہی پر قیاس کرے اس پر یہ ماننا لازم ہو گا کہ حنفیہ کے نزدیك بھی میّت کو مثل قاری ثواب پہنچتا ہے کہ قاری کا ثواب تو ا س کے پاس سے نہیں جاتا اور فرق مذہبین اتنا رہے گا کہ حنفیہ کے نزدیك وہ ثواب اثر ہبہ قاری ہے اور شافعیہ کے نزدیك اجابت دعائے قاری بہر حال وہ استبعاد جس کی بنا پر تقسیم ثواب لازم سمجھے تھے باطل ہوگیا۔ لاکھوں ہو تو لاکھوں کوا تنا ہی ثواب پہنچے گا اور قاری کا ثواب کم نہ ہوگا ، بلکہ بعدد اموات ترقی کرے گا۔ حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں :

من قرأ الاخلاص احدی عشر مرّۃ ثمّ وھب اجرھا للاموات اعطی من الاجر بعدد الاموات [2] ۔رواہ الطبرانی والدارقطنی۔

جو سورہ اخلاص گیارہ بار پڑھ کر اموات مسلمین کو اس کاثواب بخشے بعدد اموات اجر پائے۔ (اسے طبرانی اور دارقطنی نے روایت کیا ۔ت)

باقی اصل مسئلہ کی تحقیق اور ہر ایك کو پورا ثواب پہنچنے کی توثیق ہمارے فتوٰی میں ہے ۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ٢٤١:              از بندر کراچی محلہ جمعدار گل محمد مکرانی مرسلہ مولوی عبدالرحیم مکرانی         ٢٧ شعبان ١٣١١ھ

چہ می فرمایند علمائے کرام ومفتیان عظام رحمکم ربکم اندرین مسئلہ کہ اگر گروہ صبیان قرآن خواندہ یا دیگر اعمال حسنہ کردہ وثواب بموتٰی بخشد، شرعامی رسد یا نہ؟ بینوا الجواب بسند الکتاب وتوجروا عند اﷲ بحسن المآب صاحبًا حسبۃ ﷲ تعالٰی، جواب این مسئلہ بعبارت شافی و دلائل کافی از کتب فقہ حنفیہ و حدیث شریفہ مع حوالہ کتبِ فقہ نوشتہ وبمواہیر علمائے اعلام آنجائے ثبت نمودہ بفرستند کہ عند اﷲ ماجور وعندالناس مشکور خواہند شد، چراکہ درباب این

علمائے کرام ومفتیان عظام، آپ پر خدا کی رحمت ہو، اس مسئلہ میں کیا ارشاد ہے کہ اگر بچوں کی جماعت قرآن پڑھ کر یادوسرے نیك اعمال کرکے اس کا ثواب مردوں کو بخشے توشرعا پہنچتا ہے یا نہیں؟ کتاب کی سند سے واضح جواب دیں اور خدا کے یہاں حسن انجام کا ثواب لیں۔حضور! خالصًا ﷲ اس سوال کا جواب شافی عبارت اورکتب فقہ حنفی وحدیث شریف کے دلائل سے کتب فقہ کے حوالوں کے ساتھ تحریر فرما کر اور

 


 

 



[1] سبع سنابل سنبلۂ ششم درحقائق وحدت الخ مکتبہ جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور ص ١٧٠

[2] کنز العمال بحوالہ رافعی عن علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ حدیث ٤٢٥٩٦ موسسۃ الرسالہ بیروت ١٥/٦٥٥،فتح القدیر عن علی رضی اﷲ عنہ باب الحج عن الغیر مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٣/٦٥،ردالمحتار باب الحج عن الغیر مصطفی البابی مصر ٢/٢٥٧

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن