30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
میّتا اوحیا [1]۔ |
ہدیہ کرے وہ وفات پاچکا ہو یا زندہ ہو۔ (ت) |
جو کچھ اﷲ چاہے قال اﷲ تعالٰی:
|
وَمَنۡ یُّرِدْ ثَوَابَ الدُّنْیَا نُؤْتِہٖ مِنْہَاۚ وَمَنۡ یُّرِدْ ثَوَابَ الۡاٰخِرَۃِ نُؤْتِہٖ مِنْہَاؕ وَسَنَجْزِی الشّٰکِرِیۡنَ﴿۱۴۵﴾ [2] ۔ |
جو کوئی دنیا کا عوض چاہے ہم اسے اس میں سے دیں گے اور جو آخرت کا ثواب چاہے ہم اسے اس میں سے عطافرمائیں گے اورقریب ہے کہ ہم شکر کرنے والوں کو جزا بخشیں۔ |
اور فرماتا ہے عزوجل:
|
مَنۡ کَانَ یُرِیۡدُ الْعَاجِلَۃَ عَجَّلْنَا لَہٗ فِیۡہَا مَا نَشَآءُ لِمَنۡ نُّرِیۡدُ ثُمَّ جَعَلْنَا لَہٗ جَہَنَّمَ ۚ یَصْلٰىہَا مَذْمُوۡمًا مَّدْحُوۡرًا ﴿۱۸﴾ وَ مَنْ اَرَادَ الۡاٰخِرَۃَ وَسَعٰی لَہَا سَعْیَہَا وَ ہُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓئِکَ کَانَ سَعْیُہُمۡ مَّشْکُوۡرًا ﴿۱۹﴾ [3] ۔ |
جو دنیا چاہے ہم اس میں سے جتنا چاہیں یہاں دے دیں، پھر اس کے لیے جہنم رکھیں اس میں بیٹھے مذمتیں ہوتا، دھکّے دیاجاتا، اور جو آخرت چاہے اس کی سی کوشش کرے اورہو مسلمان ، تو ایسے ہی لوگوں کی کو شش ٹھکانے لگتی ہے۔ |
مسئلہ ٢٤٠: از کارا ڈاکخانہ اونیرا ضلع گیا مرسلہ مولوی علی احمد صاحب ٥ شعبان ١٣٣١ھ
زید کہتا ہے اگر دو چار شخصوں کو اجمالًا ایصال ثواب کیا جائے توہر ایك کو پورا پورا پہنچے گا، اور بکر تقسیم کا قائل ہے۔ زید اپنے ثبوت میں شامی کی یہ عبارت پیش کرتا ہے:
|
لکن سئل ابن حجر المکی عمالو قرأ لاھل المقبرۃ الفاتحہ ھل یقسم الثواب بینھم اویصل لکل منھم مثل ثواب ذلك کاملا فاجاب بانہ افتی جمع بالثانی وھو اللائق بسعۃ الفضل[4]۔ |
ابن حجر مکی سے سوال ہوا: اگر اہل قبرستان کے لیے فاتحہ پڑھے تو ثواب ان کے درمیان تقسیم ہوگا یا ان میں سے ہر ایك کو اس کا ثواب مثل کامل طور پر پہنچے گا۔ انھوں نے جواب دیا کہ ایك جماعت نے صورت دوم پر فتوٰی دیا ہے اور وسعتِ کرم کے لائق وہی ہے۔ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع