30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
محیط و تتارخانیہ وشامی میں ہے :
|
الافضل لمن یتصدق نفلا ان ینوی لجمیع المؤمنین والمؤمنات لانھا تصل الیھم ولا ینقص من اجرہ شیئ [1] ۔ |
جو کوئی نفل صدقہ کرے اس کے لیے بہتر یہ ہے کہ تمام مومنین ومومنات کی نیت کرے اس لیے کہ وہ ان سب کو ملے گا اور اس کے اجر سے کچھ نہ گھٹے گا ۔(ت) |
حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے طفیل میں تمام انبیاء واولیاء ومومنین ومومنات جو گزرگئے اور جو موجود ہیں اور جو قیامت تك آنے والے ہیں سب کو شامل کرسکتا ہے اور یہی افضل ہے۔صحیحین میں ہے :
|
ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ضحٰی بکبشین املحین احدھما عن نفسہ والاخر عن امتہ [2]۔ وزادا بن ماجۃ ذبح احدھما عن امتہ لمن شھد ﷲ بالتوحید وشھد لہ بالبلاغ وذبح الاخر عن محمد واٰل محمد [3]ولاحمد وغیرہ عن ابی ھریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قولہ عند التضحیۃ اللھم لك ومنك عن محمد وامتہ [4]۔ |
نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے دو مینڈھوں کی ، جن کے رنگ سفیدی سیاہی ملے ہوئے تھے، قربانی کی، ایك کی اپنی طرف سے ، دوسرے کی اپنی امت کی طرف سے ابن ماجہ میں یہ اضافہ ہے: ایك اپنی امت کی طرف سے قربان کیا ہر اس شخص کی طرف سے جس نے کلمہ طیبہ کی شہادت کی اور حضور اکرم کے لیے تبلیغ رسالت کی گواہی دی ور دوسرا حضرت محمد اور آلِ محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے نام سے ذبح کیا امام احمد وغیرہ حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی ہیں کہ قربانی کے وقت حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے یوں کہا تھا: اے اللہ! تیرے لیے اورتجھ سے، یہ محمد اور اس کی امّت کی جانب سے ہے۔ (ت) |
بحرالرائق میں ہے:
|
لافرق بین ان یکون المجعول لہ |
اس میں کوئی فرق نہیں کہ جس دوسرے کے لیے اپنا ثواب |
[1] ردالمحتار مطلب فی القرأۃ للمیّت الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ١/٦٠٥
[2] فتح القدیر بحوالہ الصحیحین عن الحج عن الغیر نوریہ رضویہ سکھر ٣/٦٥،مجمع الزوائد باب اضحیۃ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم دارالکتاب بیروت ٤/٢٢
[3] سنن ابن ماجہ ا بواب الاضاحی باب اضاحی رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۳۲
[4] سنن ابن ماجہ ا بواب الاضاحی باب اضاحی رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع