دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

اﷲ تعالٰی کے نزدیك ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوك کرنے والا نیکو کار لکھا جائے۔یہ لفظ دارقطنی کے ہیں، اور ثقفیات میں ان لفظوں سے ہے :

من حج عن ابویہ لم یحجا اجزاء عنہا وبشرت ارواحھما فی السماء وکتب عند اﷲ برا [1]١ ۔

جس کے ماں باپ بے حج کئے مرگئے ہوں یہ ان کی طرف سے کرے وہ ان دونوں کا حج ہوجائے اور ان کی روحوں کو آسمان میں خوشخبری دی جائے اور یہ شخص اﷲ تعالٰی کے نزدیك ماں باپ کے ساتھ نیك سلوك کرنیوالا لکھا جائے۔

ظاہر ہے کہ حج ایك عبادت ِ واحدہ ہے جس کا بعض کافی نہیں، نہ وہ کل سے مغنی ہو، بلکہ قابل اعتبار ہی نہیں، جیسے فجرکی دو رکعتوں سے ایك رکعت، یا صبح سے دوپہر تك کا روزہ، تو یہ حج کہ ان دونوں کی طرف سے کافی ہو، ضرور ہے کہ ہر ایك کی جانب سے پورا حج واقع ہو، مگر فقھ میں مبین ومبرہن ہولیا کہ یہ اجزاء بمعنی اسقاط فرض نہیں تولاجرم یہی معنی مقصود کہ دونوں کو کامل حج کاثواب ملے۔ محدّث جلیل امام ابوالقاسم سلیمان بن احمد طبرانی اس حدیث کی تفسیر فرماتے ہیں :

لااعلم احدا قال بظاھر من الاجزاء عنھا بحج واحدہ وھو محمول علی وقوعہ الاصل فرضا وللفرغ نقلا ٢[2] اھ نقلہ فی التیسیر مع التقریر والحمد اﷲ رب العٰلمین ھذا واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ، اتم واحکم۔

جہاں تك مجھے علم ہے کوئی ا س کے ظاہر کا قائل نہیں یعنی یہ کہ وہ ایك ہی حج دونوں کی طرف سے کافی ہوجائیگا۔ وہ اس پر محمول ہے کہ اصل کے لئے فرض اداہوگا اورفرع کے لیے نفل ہوگا اھ۔ اسے تیسیر میں نقل کیا اور برقرار رکھا۔ اور ساری خوبیاں اﷲ کے لئے جو سارے جہانوں کے پروردگار ہے۔ اور خدائے برتر خوب جاننے والا ہے اور اس رب بزرگ کا علم سب سے زیادہ کامل اور محکم ہے۔ (ت)

مسئلہ ٢٣٦ تا ٢٣٩:                               از شہر کہنہ محلہ کوٹ مرسلہ محمود علی صاحب بنگالی        ۲ صفر المظفر ۱۳۲۱ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین متین وفضلائے شریعت امین ان مسئلوں میں :

۱ اول یہ کسی شخص نے ایك کلام مجید تلاوت کر کے ختم کیا ور اس کا ثواب پندرہ شخصوں کی ارواح کو ﷲ بخشا ان روحوں میں تقسیم ہوجائے گا یعنی فی روح دوپارے پہنچے گا یا فی روح کو پورے کلام مجید کا ثواب پہنچے گا؟


 

 



[1] فوائد ثقفیات لابی عبداللہ ثقفی

[2] التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت حدیث من حج عن ابیہ مکتبۃ الامام الشافعی الریاض سعودیہ ٢/٤١٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن