دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ٢٣٣:           امانت علی شاہ قصبہ نواب گنج ضلع بریلی        ١٧ رمضان ١٣٣١ھ

مٹی کے چراغ میں گھی ڈال کر جلانا چاہئے یا نہیں؟ آٹے کے چراغ میں گھی ڈال کر جلا کرکھانا یا ملیدہ کے اوپر رکھ کر فاتحہ دینا چاہئے یا نہیں؟ بینوا توجروا

الجواب:

بلاضرورت گھی جلانا اسراف ہے اور اسراف حرام ہے۔ اور فاتحہ وقرآن خوانی اور درود خوانی کے لئے اگر چراغ کے قرب کی حاجت ہو اور اس خیا ل سے کہ تیل میں کھبی بد بوُ آتی ہے گھی سے چراغ روشن کرے اور اس لحاظ سے کہ استعمال چراغ صاف نہیں ہوتا او رکورے میں جلائیں توگھی پئے گا اور بےکار جائے گالہٰذا آٹے کا چراغ بنائیں کہ آٹے پئے توا س کی روٹی پك سکتی ہے، تواس میں حرج نہیں، مگریہ عادت کرلینی کہ بلا ضرورت بھی فاتحہ کے لیے گھی جلائیں وہی اسراف وحرام ہے ، اور وہ صورتِ جواز جو ہم نے لکھی اس میں بھی وہ چراغ کھانے کے اوپر نہ رکھا جائے بلکہ کھانے سے الگ۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ٢٣٤:           از ریاست جاورہ مکان عبدالمجید خاں صاحب سہ راستہ دار بتاریخ                      ١٨ /١٣١٥ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ فاتحہ وغیرہ میں اکثر لوگ گھی کے چراغ، کپڑے ، جوتی وغیرہ رکھتے ہیں، یہ اشیاء رکھنا کیساہے؟ فقط

الجواب:

کپڑا، جوتے یا جو چیز مسکین کو نفع دینے والی مسکین کی نیت سے رکھیں کوئی حرج نہیں ثواب ہے، مگر فاتحہ کے وقت گھی کا چراغ جلانافضول ہے، اور بعض اوقات داخلِ اسراف ہوگا، اس سے احتراز چاہئے، واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ ٢٣٥:            مرزا باقی بیگ رام پوری              ١٦ محرم ١٣٠٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جس فعل نیك کا ثواب چنداموات کو بخشا جائے وہ ان پر تقسیم ہوگا یا سب کو اس پورے فعل کا ثواب ملے گا؟ بینوا توجروا

الجواب:

اﷲ عزوجل کے کرمِ عمیم وفضل عظیم سے امید ہے کہ سب کو پورا پورا ثواب ملے گا، اگر چہ ایك آیت یا درود یا تہلیل کا ثواب آدم علیہ السلام سے قیامت تك کے تمام مومنین ومومنات احیا واموات کے لیے ہدیہ کرے، علمائے اہلسنت سے ایك جماعت نے اسی پر فتوٰی دیا۔ امام ابن حجر مکی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں :


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن