30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٢٣٠: از شہر محلہ ذخیرہ مسئولہ منشی شوکت علی صاحب محرر چنگی ١٧ جمادی الآخر
کیا حکم ہے علمائے اہلسنت والجماعت کا اس مسئلہ میں کہ چنوں پرجو سویم کی فاتحہ کے قبل کلمہ طیبہ پڑھا جاتا ہے اس کے کھانے کو بعض شخص مکروہ جانتے ہیں او رکہتے ہیں کہ قلب سیاہ ہوتا ہے، آیا یہ صحیح ہے توان کوکیا کرناچاہئے؟ اسی طرح فاتحہ کو جو عام لوگوں کی ہوتی ہے کہتے ہیں ایك موضع میں ان سوم کے پڑھے ہوئے چنوں کومسلمان اپنا اپنا حصہ لے کر مشرك چماروں کو دے دیتے ہیں، وہاں یہی رواج ہمیشہ سے چلاآتا ہے۔ لہذا ان کلمہ طیبہ کے پڑھے ہوئے چنوں کو مشرك چماروں کو دینا جائز ہے یا نہیں؟ کیا یہ گناہ ہے؟ بینوا توجروا
الجواب:
یہ چیزیں غنی نہ لے۔ اور وہ جوان کا منتظر رہتاہے ان کے نہ ملنے سے ناخوش ہوتا ہے اس کا قلب سیاہ ہوتا ہے مشرك یا چمار کو اس کا دینا گناہ ، گناہ۔ فقیر لے کر خود کھائے اور غنی لے ہی نہیں، اور لے لئے ہوں تومسلمان فقیر کو دے دے۔ یہ حکم عام فاتحہ کا ہے، نیاز اولیائے کرام طعامِ موت نہیں وہ تبرك ہے فقیر وغنی سب لیں۔ جبکہ مانی ہوئی نذر بطور نذر شرعی نہ ہو، شرعی پھر غیر فقیرکو جائز نہیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ٢٣١: از قصبہ رچھاروڈ ـ ضلع بریلی مسئولہ حکیم محمد احسن ٩ شوال ١٣٣٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ سوم کے چنوں کا کھانا علاوہ چھوٹوں کے بڑوں کو بھی جائز ہے یا نہیں؟ بیّنوا توجروا
الجواب:
یہ چنے فقراء ہی کھائیں، غنی کو نہ چاہئے بچہ یا بڑا، غنی بچوں کو ان کے والدین منع کریں، واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ٢٣٢: از بلگرام ضلع ہردوئی محلہ میدان پورہ مرسلہ سید محمد تقی صاحب قادری ابوالحسینی ٢٦ صفر ١٣٣٧ھ
اگرمردہ کو اس کا خویش واقارب خواب میں دیکھے تنہا یا اس کو کسی قسم کی چیز طلب کرتے ہوئے دیکھے توا یسی حالت میں مردہ کا فاتحہ کھانے پر دلانا جائز ہے یا نہیں؟ یاوہ چیز جو اس نے خواب میں طلب کی ہے وہ اس کے نام پر فاتحہ دلاکر خیرات کرناجائز ہے یا نہیں؟ اور فاتحہ کے وقت ہمراہ کھانے کے پانی کا رکھنا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب:
بہتر ہے کہ جو چیز طلب کی محتاج کواس کی طرف سے دی جائے او رکھانے پر فاتحہ اس کے سبب سے منع نہ ہوگی وہ بھی اور پانی رکھنے میں حرج نہیں۔ محتاج کو وہ کھانا کھلائیں اور پانی پلائیں سب کا ثواب پہنچے گا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع