30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لایاکل طعامك الاتقی [1]۔ رواہ احمد وابوداؤد والترمذی وابن حبان والحاکم باسانید صحیحۃ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ۔ واﷲ تعالٰی اعلم |
تیرا کھانانہ کھائے مگر پر ہیز گار۔ (اسے امام احمد ، ابوداؤد، ترمذی، ابن حبان اور حاکم نے صحیح سندوں سے بنی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت کیا ہے ۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم |
مسئلہ ٢٢٥: از شہر محلہ گلاب نگر ١٩ رجب ١٣٢٧ھ
تبارك جو کیا جاتا ہے اس کی اصل کیاہے؟ اور کس شیئ پر ادا کیا جانا افضل ہے؟ جس شیئ پر پڑھا جائے وہ شیئ اگر کھانے کی ہے تو کس کو کھلانا بہتر زیادہ ہے؟ اس کا جو رواج ہے اس سے جناب خوب واقف ہیں اس کی تشریح کی ضرورت نہیں۔ بینوا توجروا
الجواب:
تبارك کی اصل ایصال ثواب ہے جس کا حکم احادیث کثیرہ میں ہے اور خاص سورہ تبارك الذی شریف کی تخصیص اس لیے کی صحیح حدیثوں میں اسے عذاب قبر سے بچانے والی، نجات دینے والی فرمایا، جس شے پر کرتے ہیں محتاج کی حاجت روائی زیادہ ہو اس میں زیادہ ثواب ہیں، ایام قحط میں کھانے پرہونا زیادہ مناسب ہے۔ فقیر کے یہاں کھانے پر ہوتی ہے۔ کپڑے کے جوڑوں کھبی روپوں پر موافق حالت برادران مساکین مسلمین کے جو مناسب سمجھا گیا کیاجاتا ہے۔ کھاناہو یا کپڑے یا دامِ دنیا سب سے پہلے اپنے عزیزوں، قریبوں کا حق ہے جو حاجتمند ہوں، پھر ہمسایوں، پھر یتیم،بیوہ، مسکین مسلمانانِ اہل شہر کا، واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ٢٢٦ تا ٢٢٨: از اجمیر شریف کارخانہ کرتباں علاقہ نمبر ٣ لوہار خانہ مرسلہ جمال محمد ٤ جمادی الآخر ١٣٣٨ھ
(١) مردہ کے ساتھ کھانا لے جانا حلال ہے یا حرام؟
(٢)گلاب قبر میں چھڑکنا جائز ہے یا ناجائز؟
(٣) اور قبر سے چالیس قدم جاکر دعا مانگنا؟
الجواب:
(١) مردہ کی طرف سے تصدق کرنا چاہئے او رساتھ لے جانا فضول ہے۔ اور علامہ طحطاوی نے اسے بدعت لکھاہے۔ وھو تعالٰی اعلم
(٢) قبر میں گلاب وقت دفن کے چھڑکنے میں حرج نہیں اور اوپر چھڑکنا فضول اور مال کا ضائع کرنا۔ وھو تعالٰی اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع