30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٢١٧ تا ٢١٨: از باگ ضلع الچہرہ ریاست گوالیار مکان منشی اوصاف علی صاحب مرسلہ اشر ف علی صاحب پنشر ریاست کوٹہ ١٢ جمادی الاولٰی ١٣٣٦ھ
(١) کھانا پانی سامنے رکھ کر اور اس پر ہاتھ اٹھاکر فاتحہ دینا یہ طریقہ سنت ہے یاکیا؟
(٢) جو کھان بہ نیت خاص برائے ایصال ثواب خواہ بزرگان دین سے ہوں یا عام مسلمان، پکوایا جائے تو اس کھانے کو اغنیا کھا سکتے ہیں؟
الجواب:
(١) کھانا پانی سامنے رکھ کرفاتحہ دینا جائز ہے۔
(٢) اغنیا بھی کھا سکتے ہیں سوا اس کھانے کے جوموت میں بطور دعوت کیا جائے وہ ممنوع و بدعت ہے۔ اور عام مسلمین کی فاتحہ چہلم، برسی، ششماہی کاکھانا بھی اغنیاء کو مناسب نہیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ٢١٩ تا ٢٢٢: از شہر کوٹہ راجپوتانہ محلہ لارڈ پورہ معرفت
گانس بہرو مسئولہ الٰہی بخش صاحب ١٨ ربیع الآخر ١٣٣٩ھ
(١) حضرت مولانا صاحب! واقعات کو بغور ملا حظہ فرمائیں، مسجد کے پیش امام
کو محلہ میں ایك جگہ پر فاتحہ و ایصال ثواب کو بلالے گئے، چند عورتیں تھیں، گھر کا
دروازہ بند کر کے کہا بیوی صاحبہ کی فاتحہ پڑھ دو۔ ملاّں جی نے کہا کہ پردہ کرکے
یا کپڑے سے بند کر کے دلانا، یہ عورتو ں کا مسئلہ ہے شریعت میں ایسا نہیں ہے، خیر
کپـڑا
ڈال دو مگر کھانا تو سامنے رکھو۔ خیر بند کرکے بھی کھانا سامنے نہیں رکھا گیا۔ تھوڑا
سا دروازہ کھولا گیا، پردہ کردیا گیا، ملاّ ں جی نے فاتحہ پڑھ دی، عورتیں کہنے لگیں
یہ تو رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تھی اب بیوی کی پڑھو اور اسی طرح سے علی
کی پڑھ دینا، ملاّں جی ناراض ہو کر بولے کہ تم خلاف قاعدہ اور خلاف اصولِ شرع
فاتحہ دلاتی ہو اس طرح سے میں نہیں دے سکتا میرے عقیدے میں خلل ہوتا ہے اور میں
اپنا اسلام نہیں بیچ سکتا ہوں، یہ کہہ کر مکان پر چلے آئے۔ بعد میں ایك عورت نے
ملاّں جی کو بہت سخت وسست کہاا ور لعن طعن کی۔ انھوں نے صبر کیا۔ دلی مطلوب ملاّں
جی کا یہ تھا کہ سلف سے جو طریقہ فاتحہ خوانی اور ایصال ثواب کا چلا آتا ہے اور
تمام بزرگان دین ایصال ثواب کرتے چلے آئے ہیں وہ بات ہونا چاہئے نئے نئے طریقے
کیوں نکالتی ہو؟ جس پر اس عورت کے بعض عزیز بھی ملاّں جی پر ناراض ہوئے۔ یہ واقعات
ہیں۔
(٢) یہ عورتیں حضرت بی بی فاطمہ خاتونِ جنت کی فاتحہ پردہ ڈال کر یا کپڑا ڈال کر امہات المومنین حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات اور جملہ پیغمبروں کی بیویوں سے علیحدہ دلاتی ہیں اور چند قیدیں لگاتی ہیں کہ سوائے شوہر والی بیوہ یا عقد ثانی والی یا مردیہ کھانا نہ کھائیں، آیا اس کا ثبوت کہیں شریعت سے بھی ہے یا کیا؟ جیسا ہو ویسا بحوالہ کتب تحریر فرمائیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع