30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
علیہ وسلم اکثر من عشر الاف ختمۃ وضحٰی عنہ مثل ذلك (نقلہ عن الامام ابن حجر المکی عنب الامام الاجل تقی الملۃ والدین السبکی رحمہا اﷲ تعالٰی ثم قال اعنی الشامی) احمد بن الشلبی شیخ صاحب البحر نقلا عن شرح الطیبۃ للنویری (رحمہم اﷲ تعالٰی ثم قال) وقول علمائنا لہ ان یجعل ثواب عملہ لغیرہ یدخل فیہ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فانہی احق بذٰلك حیث انقدنا من الضلالۃ ففی ذلك نوع شکر واسداء جمیل لہ والکامل قابل لزیادۃ الکمال ملخصا [1]۔ واﷲ تعالٰی اعلم |
طرف سے ستّر حج کیے، ابن سراج نے حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف سے دس ہزار ختم سے زیادہ پڑھے، اور اسی کے مثل سرکار کی جانب سے قربانی بھی کی۔ اسے امام ابن حجر مکی سے انھوں نے امام اجل تقی الملۃ والدین سبکی سے نقل کیا، رحمہما اﷲتعالٰی، آگے علامہ شامی نے لکھا : اسی جیسا مضمون مفتی حنفیہ شہاب الدین احمد الشلبی شیخ صاحب بحر کی قلمی تحریر میں نویری کی شرح طبیہ کے حوالے سے دیکھا رحمہم اﷲ۔ آگے علامہ شامی نے فرمایا ، اور ہمارے علماء کا یہ قول کہ انسان اپنے عمل کا ثواب دوسروں کے لیے کرسکتا ہے، اسی میں نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بھی داخل ہیں اسی لیے کہ وہ اس سے زیادہ حق دار ہیں کیونکہ حضور ہی نے ہمیں گمراہی سے نکالاتو اس میں ایك طرح کی شکرگزاری اور حسن سلوك ہے او رصاحب کمال مزید کمال کے قابل ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم |
مسئلہ ٢١٤: از موضع سرینا ضلع بریلی تحصیل بریلی مسئولہ عبدالکریم صاحب ٦٠صفر المظفر ١٣٣٢ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید دریافت کرتا ہے کہ کفن میں تہبند ورومال ، سرمہ، کنگھی وغیرہ کم کرنا جائز ہے یا نہیں بلکہ ہو بہتر ہے۔ او ر ہر روز خوراك پہ میّت کے فاتحہ دکھانا او رہرجمعرات کو چند مسکین کو دعوت کرکے کھلانا اور چالیس یوم تك ہر روز فاتحہ دلانا اور جمعرات کو فقیروں کو کھلانا اور چالیسویں یوم کو گھڑے یا مٹکے میں پانی بھر کر اس پر چادر رکھتے ہیں، کچھ پکا کر فاتحہ دیتے ہیں او راس کو روح نکالنا مکان سے قرار دیتے ہیں اور جریس یعنی چاول میں شکر ڈال کر تقسیم کرتے ہیں، او رحلوہ روٹی بہ جریس برادری میں تقسیم کیاجاتا ہے اور شب برات وعرفہ تك اس میّت کی فاتحہ علیحدہ ہوتی ہے۔ بعد عرفہ شب برات کے یعنی شب برات کو شامل ہوتی ہے اوربرادری کو دعوت فاتحہ میّت میں شامل نہ کریں تو بہت بُرامانتے ہیں، یہ رسمیں جوناجائز ہوں وہ علیحدہ تحریر فرمائی جائیں۔
الجواب:
مرد کے لیے کفن کے تین کپڑے سنت ہیں اور عورت کے لیے پانچ۔ ان کے سوا کفن میں کوئی او ر تہبند یا رومال
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع