30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رکھ کر بھی توڑسکتے ہیں مگروہابیہ بھی التزامًا سامنے ہی رکھ کر کھاتے ہیں کیا شرعًا فرض واجب ہے ؟ وہابیہ کے نزدیك جو واجب نہ ہو ا س کے التزام سے شیطان کا حصہ آجاتا ہے۔ توثابت ہوا کہ وہابیہ شیطان کا حصہ کھاتے ہیں، ایصال ثواب میں کوئی سورہ شرعًا معیّن نہیں، اوربلا اعتقاد وجوب معین کرنے میں حرج نہیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ٢١٢: از پیلی بھیت محلہ پکر یا متصل سٹی ڈاکخانہ مسئولہ ملاّ لطیف احمدسوداگر لکڑی ٢٧صفر ١٣٣٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ آٹا جو روزمرہ پکانے کونکالا جاتا ہے اس میں سے ایك چٹکی نکال کر جمع کی جائے، جب تین تیس دین مہینے کے پورے ہوجائیں اور گیارھویں شریف کا دن آئے تو اس آٹے جمع کئے ہوئے پر گیارھویں شریف کی فاتحہ درست ہے یا نہیں؟ او ر روز مرہ ایك چٹکی آٹا برائے فاتحہ گیارھویں شریف جائز ہے یا نہیں؟ اگر روز مرہ چٹکی نکالناجائز ہے تودوسرا طریقہ کون ساہے؟ بینوا توجروا
الجواب:
یہ طریقہ بہت برکت کا باعث ہے اوراس میں آسانی رہتی ہے، روز کے آٹے میں سے ایك چٹکی نکالنا معلوم بھی نہیں ہوتا اور وہ مہینہ بھر بعد ایك مقدار معتدبہ ہوجاتا ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ٢١٣: از موضع گہر کھالی تھانہ منگنڈوا بازار ہانچورانہ ضلع ارکان عرف اکباب مسئولہ مولوی ابوالحسن صاحب ٢٨ جمادی الآخر ١٣٢٠ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید مسلم صالح کا انتقال بروز جمعہ بوقت صبح ہوا۔ اب زید کے واسطے قبل نماز جمعہ تسبیح وتہلیل وختم قرآن مجید پڑھ کر ایصا ل ثواب جائزہے یا نہیں؟ برتقدیر اول جب زید قبر کے عذاب سے محفوظ ہے پھر ایصال وثواب کی کیا ضرورت، بناءً علیہ بعض علماء ان امور مذکورہ کو جائز مانتے ہیں، اب قول فیصل کیا ہے؟ بینوا جروا
الجواب:
جائز ہے، جبکہ میّت کی تجہیز وتکفین میں اس کے باعث تاخیرنہ ہو، اس کا اہتمام اور لوگ کرتے ہوں نہ اس کے سبب ان پڑھنے والوں کو جمعہ میں تاخیر ہوجائے، اس کے اہتمام کاوقت انے سے پہلے فارغ ہوجائیں ۔ا ب یہ نفع بلاضرورت اور اس حدیث صحیح کو عموم میں داخل ہے کہ:
|
من استطاع منکم ان ینفع اخاہ فلیفعل [1] رواہ مسلم عن جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
جو اپنے بھائی کو فائدہ پہنچاسکتا ہو تو چاہئے کہ اسے فائدہ پہنچائے، اسے امام مسلم نے حضرت جابر بن عبداﷲ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع