دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

(٣) ایصال ثواب سنت ہے او رموت میں ضیافت ممنوع ۔ فتح القدیر وغیرہ میں ہے :

یکرہ اتخاذالضیافۃ من الطعام من اھل المیّت لانہ شرع فی السرور لافی الشرور وھی بدعۃ مستقبحۃ۔ روی الامام احمد وابن ماجۃ باسناد صحیح عن جریر بن عبداﷲ قال کنا نعد الاجتماع الٰی اھل المیّت وصنعھم الطعام من النیاحۃ [1] ۔

اہل میّت کی طرف سے کھانے کی ضیافت تیار کرنی منع ہے کہ شرح نے ضیافت خوشی میں رکھی ہے نہ کہ غمی میں، اور یہ بدعتِ شنیعہ ہے۔ امام احمد اور ابن ماجہ بسند صحیح حضرت جریر بن عبداﷲ بجلی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی ہیں ہم گروہ صحابہ اہل میّت کے یہاں جمع ہونے اور کھانا تیار کرنے کو مردے کی نیاحت سے شمار کرتے تھے ۔(ت)

جب علماء نے اسے غیر مشروع وبدعتِ قبیحہ کہا تو اس کا کھانا بھی غیر مشروع و بدعت قبیحہ ہوا کہ معصیت پراعانت ہے اور معصیت پرا عانت گناہ۔

قال اﷲ تعالٰی وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوٰنِ ۪ [2] ۔

 واﷲ تعالٰی اعلم

اﷲ تعالٰی کا فرمان ہے: گناہ او رزیادتی پرا یك دوسرے کی مدد نہ کرو۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ٢١٠:              از حب والہ ضلع بجنور تحصیل دھانپور مرسلہ منظور صاحب            ١١ شوال ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ میّت کا تیجہ ، دسواں، بیسواں، چالیسواں متعین کر کے کرنا جائز ہے یا نہیں؟ میں نے ایك اشتہار میں جوآپ کی جانب سے تھا اور مشتہر اس کے لعل خاں تھے ، دیکھا تھا کہ دسواں بیسواں متعین کرکے کرنا او رمیلاد مروجہ بہتر نہیں ۔ الفاظ اس کے بعینہٖ مجھے یاد نہیں۔

الجواب:

اموات کو ایصال ثواب قطعًا مستحب۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من استطاع منکم ان ینفع اخاہ فلینفعہ [3]۔

جو اپنے بھائی کو نفع پہنچاسکے تو چاہیے کہ اسے نفع پہنچائے۔ (ت)

اور یہ تعینات عرفیہ ہیں، ان میں اصلًا حرج نہیں جبکہ انھیں شرعًا لازم نہ جانے، یہ نہ سمجھے کہ انہی دنوں ثواب


 

 



[1] فتح اکقدیر فصلہ فی الدفن مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٢/١٠٣

[2] القرآن ٥/٢

[3] صحیح مسلم باب استحباب الرقیۃ من العین الخ نور محمد اصح المطا بع کراچی ٢/٢٢٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن