دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

صلٰوۃ او صوما او صدقۃ اوغیرھا کذا فی الھدایۃ[1] الخ واﷲ تعالٰی اعلم

 

کہ انسان اپنے عمل کا ثواب دوسرے کے لیے کرسکتا ہے نمازہو یاروزہ یاصدقہ یا کچھ اور۔ ایسا ہی ہدایہ میں ہے الخ__اور خدائے برتر خوب جاننے والا ہے (ت)

مسئلہ ٢٠٧ تا ٢٠٩:                از رائے بریلی مدرسہ رحمانیہ مرسلہ حافظ نیاز حسین صاحب          ١٧ شعبان ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں:

(١) بوقت ایصال ثواب فلان بن فلان کہنے کی ضرورت ہوگی یا محض اس کا نام لیناکا فی ہوگا؟ اگر ولدیت کے اظہار کی ضرورت ہوگی او ر اس سے لاعلمی ہے توایصال ثواب کا کیا طریقہ اختیار کیا جائے گا؟

(٢)بروز وفات جو کھانا اہل میّت کے یہاں بطریق بھاتی بھیجاجاتا ہے اس کو اہل میّت کے اعزاء قریب یاا عزاء پڑوسی خواہ مردہوں یا عورت جو بعض مصروفیت تجہیز وتکفین رہتے ہیں اور بعض اگر چہ اپنے یہاں کھانا پکا کر کھا سکتے ہیں مگر عرفًا معیوب سمجھ کر محض بخیال ہمدردی اہل میّت اس کے شریك حال رہتے ہیں اس کھانے کو کھاسکتے ہیں یا نہیں؟ بصورت عدم جواز کھانا مکروہ ہوگا یا حرام؟

(۳) بروز سوم، دہم، چہلم، ششماہی وغیرہ کھانا بغرض ایصال ثواب پکاکر مساکین کو تقسیم کیا جاتا ہے ا س میں بقدر ضرورت اضافہ کرکے علاوہ مساکین کے دیگر اعزّہ واحباب کو کھلایا ا و راہل برادری میں تقسیم کیا جاسکتا ہے یا نہیں؟ بصورت جواز کتب فقہ کی اس عبارت کا کیا مطلب ہوگا: التقریب للسرور لاللحزن (تقریب خوشی کے لیے ہوتی ہے غمی کے لیے نہیں ۔ت) بصورت عدم جواز کھان اس کا مکروہ ہو گا یا حرام؟

الجواب:

(١) ایصال ثواب بذریعہ دعاہے اور دعا رب عزو جل سے۔ اور عزوجل بکل شیئ علیم ہے۔ وہ جانتا ہے کہ فلاں سے اس کی مراد وہ شخص ہے ولدیت وغیرہ کی کوئی حاجت نہیں۔

(٢) پہلے دن صرف اتنا کھانا کہ میّت کے گھروالوں کو کافی ہے بھیجنا سنت ہے۔ اس سے زیادہ کی اجازت نہیں نہ دوسرے دن بھیجنے کی اجازت، نہ اوروں کے واسطے بھیجا جائے نہ اوراس میں کھائیں، وبیان ذلك فی فتاوٰنا (اور اس کابیان ہمارے فتاوٰی میں ہے ۔ت)


 

 



[1] ردالمحتار مطلب فی القرأۃ للمیّت الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ١/٦٠٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن