دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

ساتھ فاتحہ وغیرہ پڑھیں تو اور افضل ، پھر مسلمانوں کو پلائیں او رمن واذی سے بچیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ٢٠٥:             از سہسوان ضلع بدایوں مسئولہ سید پرورش علی صاحب                  یکم ذی القعدہ ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مقابر میں ایك شخص سورہ اخلاص وفاتحہ ومعوذتین وغیرہ پڑھ کر ہاتھ اٹھا کر دعا کرتاہے : یا اللہ! ان آیات کا ثواب مقدس حضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور صحابہ تابعین او راولیائے امت اورآدم علیہ الصلٰوۃ والسلام سے اس وقت تك جو مسلمان مرے ہیں او رجویہاں مدفون ہیں سب کی ارواح کو پہنچے یا پہنچادے، اس کی اصلاح فرمائی جائے۔

الجواب:

اس میں اتنا او راضافہ کرنا انسب ہے کہ جتنے مسلمان مردوعورت اب موجود ہیں اور جتنے قیامت تك آنے والے ہیں، ان سب کی روح کو پہنچادے اسے تمام مومنین ومومنات اولین وآخرین سب کی گنتی کے برابر ثواب ملے گا ۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ٢٠٦: از کانپور محلہ بوچڑ خانہ مسجد رنگیاں مرسلہ مولوی عبدالرحمن حبشانی طالبعلم مدرسہ فیض عام ٢٣ ربیع الاول شریف ١٣١٢ھ

ماجو ابکم ایھا االعلماء رحمکم اﷲ تعالٰی ( اے علماء کرام رحمکم اﷲ تعالٰی! تمھارا کیا جواب ہے ۔ ت) اس مسئلہ میں کہ مُردہ کا نام لے کر فاتحہ بخش دینا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب:

ہاں۔ وقد حققناہ فی البارقۃ الشارقۃ علی مارقۃ المشارقہ فی المسلك المتقسط للملا علی القاری وعنہ نقل فی ردالمحتار یقرأ مایتسرلہ من الفاتحۃ والاخلاص سبعًا او ثلثًا ثم یقول اللھم اوصل ثواب ماقرأناہ الٰی فلان اوالیھم [1] اھ ملخصًا وفی الشامیۃ ایضا صرح علماؤنا فی باب الحج عن الغیر بان للانسان ان یجعل ثواب عملہ لغیرہ

اور ہم نے اس کی تحقیق البارقۃ الشارقۃ علی مارقۃ المشارقۃ میں کی ہے۔ ملاّ قاری کی المسلك المتقسط میں ہے اور اس کے حوالے سے ردالمحتارمیں بھی نقل ہے کہ سورۃ فاتحہ ا ور سورہ اخلاص سات بار یا تین بار جس قدر میسر ہو پڑھے، پھر یہ کہے کہ اے اللہ! ہم نے جو پڑھا اس کا ثواب فلاں کو یاان سب کو پہنچادے اھ ملخصًا۔ شامی ہی میں یہ بھی ہے کہ ہمارے عماء نے باب الحج عن الغیر میں صراحت فرمائی ہے

 


 

 



[1] المسلک المقسط فی المنسک المقسط مع ارشاد الساری فصل یستحب زیارۃ اھل المصلی دارالکتاب العربیہ بیروت ص٣٣٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن