30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرے کہ وہ بالخصوص عذابِ قبر سے بچانے کو اکسیراعظم ہے۔ اس کانام واقعہ مانعہ منجیہ ہے۔ حفاظت کرنے والی، عذاب دفع کرنے والی، نجات دینے والی۔ واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ٢٠١ تا ٢٠٤: از شفا خانہ فرید پور، ڈاکخانہ خاص اسٹیشن پتمبر پور ضلع بریلی مسئولہ عظیم اﷲ کمپاونڈر ٧ رمضان ١٣٣٩ھ
(١) زید کو گیارھویں شریف کس طریقے سے کرنی چاہئے؟ آیا اس کو دل میں یہ نیت یا خیال کر نا چاہئے یا سمجھنا چاہئے کہ یہ کھانا اﷲ تعالٰی کے لیے کرتا ہوں، او رجو کچھ ثواب ملے وہ ثواب گیارھویں والے میاں صاحب کو پہنچے، یا اس خیال او ر نیت سے کرے کہ یہ کھانا میں گیارھویں شریف والے میاں صاحب کو کرتا ہوں وہ مجھ سے خوش او رراضی ہوں گے اور اﷲ تعالٰی سے دعاکریں گے یا مجھ کو اس کا بدلہ دیں گے، اس طریقہ سے جائز ہے یا ناجائز؟
(٢) فاتحہ دینا کس طریقہ سے جائز ہے، کھانے کے اوپر سے دعاکریں گے جائز ہے یا نہیں؟ جس کھانے پر زید کوفاتحہ دینا ہے اس کو تناول کرنے کے بعد یعنی کھانا چکنے کے بعد فاتحہ دینا جائز ہے یا ناجائز؟
(٣) زید کے پاس ایك شخص تین جگہ بتاسے لایا کہ ایك پر اﷲ رسول کے نام پر فاتحہ دے دو، دوسری جگہ یوسف علیہ الصّلٰوۃ والسلام کی تیسری جگہ محلہ میاں صاحب کی بعد فاتحہ کے ان بتاسوں کو کھانا جائز ہے یانہیں؟
(٤) امام حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے نام کا شربت کرنا اور پینا جائزہے یا نہیں؟ اور اگر جائز ہے تو کس طریقہ سے کرنا اور پینا چاہئے او رکیا نیت ہونا چاہئے؟
الجواب:
(١) یہ دو طریقے نہیں بلکہ ایك ہی طریقہ ہے۔ حضور غوث پاك رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے لیے ہونے کے یہ معنی نہیں کہ خود یہ کھانا حضور کے واسطے ہے، بلکہ قطعًا ثواب ہی مراد اور ان کی رضا جوئی او ران سے حسن جزا اور نیك دعا کی طلب، ان میں سے کوئی بات شرعًا ممنوع نہیں۔
(٢) کھانے پر فاتحہ جائز ہے، قبل کھانے کے بھی اور بعد بھی، اور قبل دینے میں ایصال ثواب میں تعجیل ہے اور تعجیل خیر خیر ہے۔
(٣) فاتحہ یعنی ایصال ثوا ب ہے۔ اور اﷲ عزوجل کے نام کی فاتحہ ہونا بے معنٰی ہے، و ہ ثواب سے پاك منزّہ ہے۔ باقی یہ تین متفرق فاتحہ ہونے نے بتاسوں کو کیوں ناجائز کردیا۔
(٤) نیت ایصال ثواب کی ہو اور یا وغیرہ کو دخل نہ ہو، ا س کے جواز میں کوئی شبہہ نہیں، شربت کریں اور عرض کریں کہ الٰہی! یہ شربت ترویح رُوح حضرت امام کے لیے کیا ہے۔ اس کا ثواب انھیں پہنچا اور
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع