دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ایصال ثوا ب کے لیے حکم بھی دیا، او رصحا بہ نے ایصال ثواب کیا، او ر آج تك کے مسلمانوں کا اس پرا جماع رہا، تخصیصات عرفیہ جبکہ لازم شرعی نہ سمجھی جائیں خدانے مباح کی ہیں ۔ حدیث میں ہے : صوم یوم السبت لالك ولاعلیك [1](شنبہ کا روزہ نہ تیرے لیے زیادہ نافع نہ کچھ مضر ۔ ت)

(٣) مزار اولیاء پر نفع رسانی زائرین حاضرین کے لیے شامیانہ کھڑا کرنا، یونہی ان کے نفع کو چراغ جلانا، اور عرس کہ منہاتِ شرعیہ سے خالی ہو اور شرینی پر ایصال ثوابِ۔ یہ سب جائز ہیں، اور نزد قبررکھنے کی ضرورت نہیں، نہ اس میں جرم جبکہ لازم نہ جا نے، چراغ کی تفصیل ہمارے رسالہ بریق المنار بشموعد المزارمیں ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٩٩:                              ا ز شہر علی گڑھ محلہ مدار دروازہ مسئولہ احمد سوداگر پارچہ بنارسی    ٤ ربیع الاول ١٣٣٢ھ

مُردہ کو جو پڑھ کر کلام مجید یا درود شریف یا کھانا مساکین کو کھلائیں یا کپڑا خیرات کریں تو اس کا ثواب مردہ کو پہنچتا ہے یانہیں اور وہ کس صور ت میں مردہ کو پہنچتا ہے ؟ ا ور مردہ کو معلوم ہوتا ہے کہ یہ اس کے فلاں شخص یا عزیز نے بھیجا ہے یا نہیں؟ معلوم ہوتا ہے اگر معلوم ہوتا ہے تو کس طریقہ سے؟ فقط

الجواب:

مسلمان میّت کو جو ثواب پہنچایا جائے اسے پہنچتاہے اور اس سے زیادہ خوش ہوتا ہے جیسے حیات میں تحفہ بھیجنے سے اسے معلوم ہوتا ہے کہ میرے فلاں عزیز یا دوست یامسلمان نے بھیجا ہے۔ یہ سب مضامین احادیث میں وارد ہیں بینھا الامام الجلیل الجلال السیوطی فی شرح الصدور (ان کو امام جلیل الدین سیوطی نے شرح الـصدور میں بیان فرمایا ہے ۔ ت)واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ٢٠٠:             ا زشہرعلی گڑھ محلہ مدار دروازہ مسئولہ احمد سوداگ پارچہ بنارسی   ٤ ربیع الاول ١٣٣٢ھ

زید تین مرتبہ یٰس شریف او رایك مرتبہ سورہ فاتحہ، تین مرتبہ سورہ اخلاص او ر ایك سومرتبہ درود شریف او راس کے علاوہ جو کچھ ہوسکتا ہے پڑھ کر بخشتا ہے او ردعا اس کے واسطے مغفرت کے کرتا ہے وہ اس کوپہنچتاہے یا نہیں؟ اور یہ دعا او راس کاپڑھنا اس کی مغفرت کو کافی ہے یا نہیں؟ اگر کافی نہیں ہے تو موافق شرع شریف کے کوئی عمل یا دعا تحریر فرمائے تاکہ اس کے پڑھنے سے ہندہ کے مغفرت کو کافی ہو۔ فقط

الجواب:

ثواب پہنچتا ہے او رمغفرت باختیار خدا ہے، قل ھو  اﷲ شریف گیارہ بار کرے اور سورہ ملك شامل


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل حدیث امرأۃ رضی اﷲ عنہا دارالفکر بیروت ٦/٣٦٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن