دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

اپنا حال ظاہر کرنا، یہ معاملہ کیسا ہے؟ کوئی دن خواب میں نہیں ٹلتا۔

الجواب:

اﷲ تعالٰی مرحومہ کو جنت عطافرمائے او رآپ کو صبر جمیل دے۔ لاحول شریف ٦٠ بار پڑھ کر ایك گھونٹ پانی پر دم کر کے پی لیا کیجئے، مساکین کو کھانا کھلانا اور نیك نیت سے خیرات کرنا جس میں نہ محتاج پر احسان رکھا جائے نہ اس کو تکلیف دی جائے، پرندوں کے لیے پانی رکھنا، دانا ڈالنا حتی کہ روٹی دینا ، مسکین کو کپڑا دینا، میلاد شریف پڑھوانا،۔ یہ سب اجر وثواب کی باتیں ہیں ان کا ثواب میّت کو پہنچتا ہے اور و ہ اس سے ایسا خوش ہوتا ہے جیسے دنیا میں دوستوں کے ہدیے سے۔ ملائکہ ان ثوابوں کے نور طبق میں رکھ کر میّت کے پاس لے جاتے ہیں اور اس سے کہتے ہیں کہ اے گہری گور والے ! یہ ثواب تیرے فلاں عزیز یا دوست نے تجھے بھیجا ہے۔ قرآن مجید کے پارے پڑھنے کے لیے مسجد میں رکھنے کا صدقہ جاریہ ہے جب تك وہ رہیں گے اور پڑھے جائیں گے اس ر کھنے والے اور میّت کو ثواب پہنچے گا، اور کیسا ثواب پہنچے گا، ہر حرف پر دس نیکیاں، اور صحیح حدیث میں فرمایا :

"میں نہیں فرماتا الم ایك حرف ہے بلکہ الف الگ حرف ہے، لام الگ حرف ہے ، میم الگ حرف ہے ۔"[1] 

میّت کی قبر پر پھول چڑھانا مفید ہے، وہ جب تك تر ہے رب العزت کی تسبیح کرتا ہے اور میّت کادل بہلتا ہے اگر کوئی بتی جلانا اگر تلاوت قرآن کے وقت تعظیم قرآن کے لیے ہو یا وہاں کچھ لوگ بیٹھے ہوں ان کی ترویح کے لیے ہو تو مستحسن ہے۔ ورنہ فضول اور تضییع مال، میّت کو اس سے کچھ فائدہ نہیں۔ قبر مسلم پر جو زیارت کے لیے جاتا ہے میّت اسے دیکھتا ہے اور اس کی بات سنتا ہے۔ اگر دنیا میں اسے پہچانتا تھا اب بھی پہچانا ہے کہ میرا فلاں عزیز یا دوست میرے پاس آیا۔ اوراگر نہیں پہچانتا تھا تو اتنا جانتاہے کہ ایك مسلمان آیا اور ثواب رسانی کرتا ہے۔ جمہ کو سپرد کرنا کوئی چیز نہیں، نہ غیر جمعہ میں مرنے والے کو اس سے جمعہ مل سکے۔ حمل میں انتقال شہادت ہے۔ صحیح حدیث میں فرمایا: المرأۃ تموت بجمع شہیدا [2] (عورت جو حمل کی وجہ سے مرے شہید ہے ۔ت)خواب بہت اچھا ہے ان شاء اﷲ ان کے لیے دلیل مغفرت ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٩٦ تا ١٩٨:   از چمن سرائے سنبھل مرسلہ احمد خان صاحب                               ٨ جمادی الاولٰی ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ :


 

 



[1] جامع الترمذی باب ماجاء فی من قرأ حرفا من القرآن امین کمپنی کتب خانہ رشیدیہ دہلی ٢/١١٥

[2] مؤطا امام مالک النہی عن البقاء علی المیّت میر محمد کتب خانہ کراچی ص٢١٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن