دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

پلانا غلام کو آزاد کرنے کے مثل ہے اوکما قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ( جیسا کہ سرکار دوعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا ہے ۔ت) یوں ہی گیارھویں شریف جائز ہے اور باعث برکات اور وسیلہ مجربہ قضاء حاجات ہے۔ اورخاص گیارھویں کی تاریخ کی تخصیص خصیصِ عرفی اور مصلحت پر مبنی ہے جبکہ اسے شرعًا واجب نہ جانے، کمابیناہ فی فتاوٰنا وقد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم صوم یوم السبت لالك ولاعلیك [1](جیسا کہ ہم نے اپنے فتاوٰی میں بیان کیا ۔ اور حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا ارشاد ہے شنبہ کا روزہ تیرے لیے زیادہ نافع نہ کچھ مضر ۔ت) واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٨٨ تا ١٩٨:  از اودے پور میواڑ محلہ مہاوت دوڑی مرسلہ فتح محمد ورحیم بخش نعلبند                             ١٤ رمضان ١٣٣٨ھ

میرے آقا میرے ہادی، حضرت مولٰنا دام اقبالہ،

(۱)متوفی کے نام پر دونوں وقت مساکین کو کھانا کھلانے اور خیرات کرنے سے مرحومہ کو ثواب ملے گا یا نہیں؟

(٢) مرحومہ کے نام پر ایك پانی کا برتن پرندوں کے پانی کے لیے رکھا ہے اور انھیں اناج بھی ڈالنا ، اور مرحومہ کے نام پر کُتے کو بھی روٹی ڈالنا اس کا ثواب پہنچے گا یا نہیں؟

(٣) بیس روپے کے ہدیہ میں تیس پارے علیحدہ علیحدہ منگاکر مرحومہ کے نام پر مسجد میں نمازیوں کے پڑھنے کے لیے رکھے ہیں، اور فقیر ومساکین کو جوڑا کپڑا بھی دیا جائے تو ان کا بھی مرحومہ کوثواب ہوتا ہے یا نہیں؟

(٤) مرحومہ کی قبر پر دونوں وقت پھول چڑھانا اور اگر بتّی جلانا اور فاتحہ پڑھنا اس سے بھی ثواب ملے گا؟ اور میرے قبر پر جانے کا حال مرحومہ کو معلوم ہوتا ہے یا نہیں؟

(٥) اور میلاد شریف مرحومہ کے نام سے کرنا اس کا بھی ثواب ملے گا ؟

(٦) ربیع الاول کے ماہ ختم ہونے کی پنجشنبہ چاند رات کی صبح کو انتقال ہوا اور دوبجے دفن ہوئی اور بعد مغرب تك قرآن پڑھنے والے کو جمعہ کو سپرد کرنے کے لیے رکھا او ریہ جمعہ میں شریك ہوئے یا نہیں؟

(٧) مرحومہ کو شروع نو ماہ کا حمل تھا ، خون جاری ہوکر انتقال ہوا اور کفن پر بھی خون کا داغ تھا ، گو میّت کو غسل دے دیاتھا مگر وقتِ دفن بھی خون کا داغ نظر آیا، ا س کی نسبت کیا حکم ہے؟

(٨) مرحومہ میرے خواب میں آئیں، ایك کرسی پر بیٹھے ہوئے چھوٹے چھوٹے بچوں کو پڑھاتے ہوئے نظر آئیں، اور کسی روز خواب میں بنگلے باغیچے میں بیٹھے ہوئے خرش وخُرم دیکھنا ور مجھے صبر کے لیے کہنا اور مجھ سے


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل حدیث انصماء بنت بسرا رضی اﷲ تعالٰی عنہا دارالفکر بیروت ٦/٣٦٨،الجامع الصغیر مع فیض القدیر حدیث٥١٣ دارالمعرفۃبیروت ٤/٢٣٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن