30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ١٨٤: از بغداد شریف، آرمرڈ کا ر ٹینك کو مسئولہ علی رضا خاں فٹر مستری ٧ رمضان ١٣٣٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ فاتحہ دلانہ شرع سے جائز ہے یا نہیں؟ کوئی ایسی حدیث لکھ دیجئے جس سے یہ ثابت ہو کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اسی طرح فاتحہ دلائی تھی؟ بینوا توجروا
الجواب:
فاتحہ دلانہ شریعت میں جائز ہے۔ درمختار میں ہے :
|
الاصل ان کل من ابی بعبادۃ مالہ جعل ثوابہا لغیرہ وان نواھا عند الفعل لنفسہ لظاھر الادلۃ [1] ۔ |
اصل یہ ہے کہ جو کوئی عبادت کرے اسے اختیار ہے کہ اس کا ثواب دوسرے کے لیے کردے اگر چہ ادائے عبادت کے وقت خود اپنے لیے کرنے کی نیت رہی ہو، ظاہر دلائل سے یہی ثابت ہے ۔(ت) |
ردالمحتار میں ہے :
|
سواء کانت صلٰوۃ اوصوما اوصدقۃ اوقراءۃ [2]۔ |
خواہ نماز ہو یا روزہ یا صدقہ یا قراءت ۔ (ت) |
اور جس طرح مدار اور خانقا ہیں اور مسافر خانے بنائے جاتے ہیں او رسب مسلمان ان کو فعل ثواب سمجھتے ہیں، کیا کوئی ثبوت دے سکتا ہے کہ نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اس طرح بنوائے تھے، یا کوئی ثبوت دے سکتا ہے کہ فاتحہ جس طرح اب دی جاتی ہے جس میں قرآن مجید اور کھانے دونو ں کا ثواب میّت کو پہنچاتے ہیں نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا۔ اور جب ممانعت کا ثبوت نہیں دے سکتا اور بیشك ہر گز نہیں دے سکتا توجس چیز سے اﷲ ورسول نے منع نہ فرمایا دوسرا کہ منع کرے گا اپنے دل سے شریعت گھڑے گا۔
|
اِنَّ الَّذِیۡنَ یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الْکَذِبَ لَایُفْلِحُوۡنَ ﴿ؕ۶۹﴾مَتٰعٌ قَلِیۡلٌ ۪ وَّلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۱۷﴾[3]۔ واﷲ تعالٰی اعلم |
بیشك جو اﷲ پر جھوٹ باندھتے ہیں ان کا بھلا نہ ہوگام، تھوڑا برتنا ہے اور ان کے لیے دردناك عذاب ہے۔ (ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ١٨٥: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ میّت کے تیسرے دن مسلمانوں کا جمع ہوکر قرآن مجید و کلمہ طیبہ پڑھنا اور چنوں وغیر پر کچھ پڑھ کر تقسیم کرنا، جسے سوم یا تیجا کہتے ہیں جائز ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع