30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
از جہلے وجزافے بیش نیست وایں ضلال بعید و اعتزال شدید است ولاحول ولاقوۃ الاّ باﷲ العزیز الحمید۔اینجانیز حصہ امام الطائف درسفاہت وسخافت و حمق وجزافت پیداست یقال لھم لیس من یعلم کمن لا یعلم ہمچناں انچہ عوام جہلہ درباب ایصال ثواب امور مستنکرہ احداث کردہ اند مثلًا ریاء وسُمعہ و تفاخرجمع اغنیاء ومنع فقراء وآنکہ ورسوم جماعتے یکجا نشستہ ہرہمہ قرآن بجہر خوانند وفریضہ استماع ازدست دہندایں ہمہ ممنوع ومخطور مکروہ ومحذ درست علما راباید کہ برمفاسد زوائد سرزنش کنند نہ آں کہ باطلاق لسان وسلاطب ز بان اصل کار راز نند،چنانکہ بسیارے از عوام درنماز خصوصًا نوافل کہ تنہا گزارند بعدم مراعات تعدیل ارکان وغیرہ محظورات عدیدہ خوکردہ اند، ایں معنی مستلزم وترہیب می باید کرد، وبرادائے نماز تحریص وترغیب این ست، سخن مجمل و قولِ فیصل کہ خواص آنسود کہ حق این است واز حق نشاید گزشت واﷲ الہادی الٰی سبیل الرشاد والصلٰوۃ والسلام علی المولی الجوادس محمد واٰلہٖ وصحبہ الامجاد، واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ، اتم۔
|
عذاب اور حتمی وعیدکا سبب ہوتا ہے جیساکہ امام الطائفہ کا اپنی تقویۃ الایمان میں یہ اعتقاد ہے اور اس کی یہ جہالتِ فاحشہ اس عامی کی جہالت سے بدرجہا بدتر ہے__ وہ ایك نادانی اور اٹکل سے زیادہ نہیں، اور یہ بڑی گمراہی اور شدید اعتزال ہے والاحول والاقوۃ الاّباﷲ العزیز الحمد ___۔یہاں بھی سفاہت۔ سخافت، حماقت اور جزافت میں امام الطائفہ کا حصہ نمایا ہے، ان سے کہا جائے گا جاننے والا انجان کی طرح نہیں، اسی طرح جاہل عوام نے ایصال ثواب کے باب میں جو جو ناپسندیدہ امور پیدا کرلیے ہیں ___ جیسے نمائش، ناموری، مفاخرت، مالداروں کو جمع کرنا، محتاجوں کو منع کرنا، اور یہ کہ سوم میں ایك جماعت اکٹھا بیٹھی ہے اور سب کے سب بلند آواز سے قرآن پـڑھتے ہیں اور سننے کا فرض ترك کرتے ہیں ، یہ سب ممنوع وناروا ہے ، مکروہ اوربرا ہے ___ علماء کو چاہئے کہ ان زائد مفاسد پر سرزنش کریں نہ یہ پوری بے لگامی اور زبان درازی سے خصوصًا نوافل میں جنھیں تنہا ادا کرتے ہیں تعدیل ارکان وغیرہ کی عدم رعایت جیسے متعدد ممنوعات کے عادی ہیں، یہ حالت اس کو مستلزم نہیں کہ انھیں نماز سے روك دیا جائے ،بلکہ ان بری عادات سے بچانا اور ڈرانا چاہئے اور نماز اداکرنے کی تشویق وترغیب ہونی چاہئے ___ یہ ہے اجمالی کلام اور قولِ فیصل، جو اس طرف کے خواص اور اس طرف کے بعض عوام دونوں پر گراں گزرے گا، مگر کیا کیا جائے کہ حق یہی ہے اور حق سے تجاوز نہیں ہوسکتا ___ اور خدا ہی راہ ہدایت کی جانب ہادی ہے ____ فیاض آقا حضرت محمد اور انکی بزرگ واصحاب پر درود وسلام ہو اور خدائے برتر خوب جاننے والاہے، ور اس ذات بزرگ کا علم سب سے کامل ہے ۔ (ت) ÷ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع