30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ودروے کم از کم وتیسیرنیست۔ ہم ازیں باب ست تعینات مردم درسوم و چہلم وشش ماہ سرسال کہ بعضے ازانہار مصلحتے خاص وارد وبعض آخر بقصد آسانی ویاد دہانی معتاد معہود گردید ولامشاحتہ فی الاصطلاح ۔ اینجا کلام مولٰنا شاہ عبدالعزیز صاحب دہلوی کہ امام الطائفہ راعم نسب وپدر وجد طریقت بود شنیدن دارد۔ درتفسیر عزیزی زیر قولہ عز وجل والقمر اذا تسق فرمود۔ واردست کہ مردہ درین حالت مانند غریقے ست کہ از انتظار فریاد رسی می برد۔ وصدقات وادعیہ وفاتحہ درین وقت بسیار بکار او می آید وازین ست کہ طوائف بنی آدم تایکسال و علی الخصوص تایك چلہ ازموت دریں نوع امداد کوشش تمام می نمایند"[1]اھ |
اسی طرح حضرت ابن مسعود کا مقصود یہ نہ تھا کہ پینچ شنبہ کے علاوہ کسی اوردن وعظ نہیں، یا دوسرے دن اس کا جواز نہیں، یا دوسرے دن یہ اجر فوت ہوجائے گا، شرع مطہر نے یہ تعیین فرمائی تھی۔ ہرگز نہیں۔ بلکہ یہی ایك عادت مقرر کرلی تھی تاکہ ہر ہفتہ میں مسلمانوں کی تذکیر کا کام انجام دیتے ہیں، اور دن متعین ہونے کی وجہ سے طالبان خیر آسانی سے جمع ہوجائیں___ اسی طرح باقی امور کو قیاس کرو۔ ہاں ان میں سے بعض میں کوئی الگ مرجح بھی موجود ہے۔ جیسے دوشنبہ کے دن بعثت کا وقود اور علم نبوت کا حصول ___ اور پنجشنبہ کو صبح سویرے نکلنے میں عظیم برکت کا وجود ____ اور چہار شنبہ (بدھ) کو شروع کرنے میں تکمیل کی امید___ کہ یہاں ایك حدیث ذکر کرتے ہیں کہ"جو کام کی بھی چہارشنبہ کو شروع کیا جائے وہ پورا ہو۔"اور بعض دیگر میں یہی ترجیح ارادی ہے جس میں کم از کم یاد دہانی اور آسانی کی مصلحت ضرور کار فرما ہے۔ اسی باب سے سوم، چہلم، چھ ماہ، اور انتہائے سال کے تعینات سے جو لوگوں نے جاری کر رکھے ہیں۔ ان میں سے بعض میں کوئی خاص مصلحت بھی ہے اور بعض دیگر آسانی ویاد دہانی کے خیال سے رائج ومعمول ہیں ۔ اور اصطلاح میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ (ت) یہاں مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب دہلوی (جو امام الطائفہ کے نسبی چچا، علمی باپ اور طریقت میں دادا تھے) کا کام سننے کے قابل ہے۔ تفسیر عزیزی میں قولِ باری عزوجل"والقمر اذا اتسق"کے تحت فرماتے ہیں:"وارد ہے کہ مُردہ اس حالت میں کسی ڈوبنے والے کی طرح فریاد رس کا منتظر ہوتا ہے اور اس وقت صدقے، دعائیں اور فاتحہ اسے بہت کام آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ، موت سے ایك سال تک، خصوصًا چالیس دن تك اس طرح کی امداد میں بھر پور کوشش کرتے ہیں۔"اھ (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع