30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم زیارتِ شہدائے احد را سرسال مقرر فرمودن کما سیأتی وآمدن مسجد قبارا روز شنبہ[1]کما فی الصحیحین عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما وروزہ شکر رسالت را روز دوشنبہ[2] کما فی صحیح مسلم عن ابی قتادۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ وباصدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ مشاورہ دینی صبح وشام[3] کما فی صحیح البخاری عن ام المؤمنین الصدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا وانشائے سفر جہاد را پنچشنبہ[4]کما فیہ عن کعب بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ وطلبِ علم را دوشنبہ[5] کما عند ابی الشیخ وابن حبان والدیلمی بسند صالح عن انس ابن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ، و عبداﷲ ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ وعظ وتذکیر را روز پنجشنبہ[6] کما فی صحیح البخاری عن وائل وعلماء ہدایت درس را روز چہار شنبہ [7] کما فی تعلیم المتعلم للامام برھان الاسلام |
ان کو، ان کی سرکشی اور زیادتی میں چھوڑ اور اثار واحادیث کی جانب متوجہ ہو تاکہ ہم کچھ تعیناتِ عادیہ تجھے سنائیں: اسی قبیل سے ہے جو حدیث میں آیا کہ حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے شہدائے اُحد کی زیارت کے لیے سر سال کا وقت مقرر فرمالیا تھا جیسا کہ آگے ذکر آرہا ہے۔ اور سنیچر کے دن مسجد قبا میں تشریف لانا، جیسا کہ صحیحن میں (بخاری ومسلم) میں حضرت ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے مروی ہے۔ (٣) اور شکرِ رسالت کے لیے دوشنبہ کاروزہ جیسا کہ صحیح مسلم میں حضرت ابو قتادہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی ہے، (٤) اور صدیق اکبر رضی اﷲتعالٰی عنہ سے دینی مشاورت کے لیے وقتِ صبح وشام کی تعیین، جیسا کہ صحیح بخاری میں اُمّ المومنین صدیقہ رضی اﷲتعالٰی عنہا سے مروی ہے۔ (٥) اور سفر جہاد شروع کرنے کے لیے پنچشنبہ کی تعیین ، جیسا کہ اسی صحیح بخاری میں حضرت کعب بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے مروی ہے ۔ اور(۶) طلب علم |
[1] صحیح مسلم باب فضلِ مسجد قبا قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٤٤٨
[2] صحیح مسلم باب استحباب صیام ثلاثہ آیام الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٣٦٨
[3] صحیح البخاری باب ہجرۃ النبی واصحابہ الی المدینہ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٥٥٢
[4] صحیح البخاری با ب من اراد غزوۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/٤١٤
[5] الفردوس بمأثور الخطاب حدیث ٢٣٧ دارلکتب العلمیہ بیروت ١/٧٨،کنز العمال حدیث ٢٩٣٤٠ موسستہ الرسالۃبیروت ١٠/٢٥٠
[6] صحیح البخاری باب من جعل لاہل العلم ایاما معلومۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ١/١٦
[7] تعلیم المتعلم فصل فی بدایۃ السبق مطبع علیمی دہلی ص٤٣
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع