30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
٢ مولوی خرمعلی درترجمہ این عبارت گفت۔
|
سے تعیین وتوقیت کا کوئی نام ونشان بھی نہیں ہے۔ دُور کیوں جائیے اور تعیین ایام واوقات کی بات کیوں کیجئے، وہاں تو دسیوں اعمال واشغال اور ہیآت وطُرق ایجادی اور اختراعی ایسے موجود ہیں جن کا قرونِ سابقہ میں کوئی نام ونشان تھا،، نہ ذکر وخبر۔ ان حضرات کو ان کی ایجاداور ابتداع کا خود اقرار ہے۔(۱)شاہ ولی اﷲ القول الجمیل میں لکھتے ہیں:"ہماری صحبت اور ہماری تعلیم آداب طریقت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تك متصل ہے اگر چہ ان آداب اور ان اشغال کی تعیین حضور سے ثا بت نہیں ۔"(ت) (٢) مولوی خرمعلی شاہ صاحب کی مذکورہ بالا عربی عبارت کا ترجمہ یہ لکھتے ہیں : (ت) |
"ہماری صحبت او رطریقت کے آداب سیکھنامتصل ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تک، اگر چہ تعین ان آداب کا اور تقرر ان اشغال کا ثابت نہیں[1]"اھ ملخصًا
|
٣ ہم درشفاء العلیل ترجمہ قول الجمیل گوید ۔ |
(٣) یہی صاحب القول الجمیل کے ترجمہ شفاء العلیل میں لکھتے ہیں : (ت) |
"حضرت مصنف محقق نے کلام دلپذیر اور تحققیق عدیم النظیر سے شبہات ناقصین کو جڑ سے اکھاڑا۔ بعضے نادان کہتے ہیں کہ قادریہ اور چشتیہ اور نقشبندیہ کے اشغال مخصوصہ صحابہ اور تابعین کے زمانہ میں نہ تھے تو بدعت سیئہ ہوئے [2]الخ۔"
|
٤ہمد ران از شاہ عبدالعزیز صاحب آرد۔ |
(٤) اسی میں شاہ عبدالعزیزصاحب سے نقل کرتے ہیں: (ت) |
"مولانہ حاشیے میں فرماتے ہیں اور اسی طرح پیشوایانِ طریقت نے جلسات اور ہیات واسطے اذکار مخصوصہ کے ایجاد کیے ہیں مناسب مخفیہ کے سبب سے [3]"الخ
|
٥ باز خودمی گوید ۔ |
(٥) پھر خود لکھاہے : (ت) |
"یعنی ایسے امور کو مخالفِ شرع یا داخل بدعت سیئہ نہ سمجھنا چاہئے جیسا کہ بعض کم فہم سمجھتے ہیں [4]۔"
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع