دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

الحمداﷲ ا ب تو وضوحِ حق میں کچھ کمی نہ رہی۔ ذرا یہ بھی دیکھ لیجئے کہ ہمارے علماء نے خروج زن کے چند مواضع گنائے جن کا بیان ہمارے رسالہ مروج النجالخروج النساء (١٣١٥ھ) میں ہے۔ اور صاف فرمادیا کہ ان کے سوا میں اجازت نہیں ۔ اور اگر شوہر اذن دے گا تو دونوں گنہگار ہوں گے، درمختار میں ہے :

لاتخرج الالحق لھا اوعلیھا اولزیارہ ابویھا کل جمعۃ مرۃ اوالمحارم کل سنۃ ولکونھا قابلۃ اوغاسلۃ لافیہا عدا ذلك وان اذن کان عاصین[1] ۔

عورت نہ نکلے مگر اپنے حق کے لیے یا اپنے اوپر کسی حق کے سبب ، یا ہر ہفتہ میں ایك بار والدین کی ملاقات کے لیے۔ یاسال میں ایك بار دیگر محارم کی ملاقات کے لیے۔ یا اس وجہ سے کہ وہ دایہ یا میّت کو نہلانے والی ہے۔ ان کے علاوہ صورتوں میں نہ نکلے۔ اگرشوہر نے اجازت دی تو دونوں گنہگار ہوں گے۔ (ت)

نو ازل امام فقیہ ابواللیث وفتاوٰی خلاصہ وفتح القدیر وغیر ہا میں ہے :

یجوز للخروج ان یأذن لھا بالخروج الٰی سبعۃ مواضع اذا استأذنتہ زیارۃ الابوین وعیادتھا وتعزیتھما اواحدھما وزیارۃ المحارم فان کانت قابلۃ او غاسلۃ اوکان لہاعلی اٰخرحق اوکان لاخر علیھا حق تخرج بالاذن ولغیر الاذن والحج علی ھذا وفیما عدا ذلك من زیارۃ الاجانب وعیادتھم والولیمۃ لایأذن لھا لواذن وخرجت کانا عصیین [2]۔

شوہر عورت کو سات مقامات میں نکلنے کی اجازت دے سکتا ہے: (١) ماں باپ دونوں یا کسی ایك کی ملاقات (۲) ان کی عیادت (۳) ان کی تعزیت (۴) محارم کی ملاقات (۵) اور اگر دایہ ہو (۶) یامُردہ کو نہلانے والی ہو (۷) یا اس کا کسی دوسرے پر حق ہو یا دوسرے کا ا س کے اوپر حق ہو تو اجازت سے اور بلااجازت دونوں طرح جاسکتی ہے۔ حج بھی اسی حکم میں ہے۔ ان کے علاوہ صورتیں جیسے اجنبیوں کی ملاقات ، عیادت اور ولیمہ ان کے لیے شوہر اجازت نہ دے اور اگر اجازت دی اور عورت گئی تو دونوں گنہگار ہوں گے ۔ (ت)

ملاحظہ ہوں ان میں کہیں زیارت قبور کا بھی استثناء کیا، کیا یہ استثناء کسی معتمد کتا ب میں مل سکتا ہے۔

(١٣) اقول:  وباﷲ التوفیق وبہ الوصول الٰی ذری التحقیق (میں کہتا ہوں__ اور توفیق


 

 



[1] درمختار کتاب النکاح باب المہر مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٠٢

[2] خلاصۃ الفتاوٰی المجنس الخامس فی خروج المرأۃ من البیت مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ٢/٥٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن