دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

شامل ہوئی، مگر جس قدر اول کی عورتوں کو جن میں خصوصًا مساجد وجمعہ وعیدین کی اجازت بلکہ حکم تھا،جب زمانہ فساد آیا ان ضروری تاکیدی حاضریو ں سے عورتوں کو ممانعت ہوگئی، تو اس سے یقینا بدرجہ اولٰی اسی غنیہ کے اسی صفحہ ٥٩٥ میں اسی آپ کی عبارت منقولہ سے پہلے اس کے متصل ہے :

ینبغی ان یکون التنزیہ مختصابز منہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حیث کان یباح لھن الخروج للمساجد والاعیاد وغیرہ ذلك وان یکون فی زماننا للتحریم [1] الخ

ممانعت کا تنزیہی ہونا حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے عہد پاك سے خاص ہونا چاہئے جبکہ ان کے لیے مسجدوں اور عیدین وغیرہ کی حاضری جائز تھی ہمارے زمانے میں تو تحریمی ہونا ہی مناسب ہے ۔ الخ(ت)

اسی عینی جلد چہارم میں آپ کی عبارت منقولہ سے چند سطریں پہلے امام ابو عمر سے ہے :

ولقد کرھہ اکثر العلماء خروجھن الی الصلوات فکیف الی المقابر ، وما اظن سقوط فرض الجمعۃ علیہن الا دلیلا علٰی امساکہن عن خروج فیما عداھا [2] ۔

اکثر علماء نے نمازوں کے لیے عورتوں کاجانا مکروہ رکھا ہے توقبرستانوں میں جانے کا حکم کیا ہوگا؟ ،میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ ان سے فرض جمعہ ساقط ہوجانا اس بات کی دلیل ہے کہ انھیں اس کے ماسوا سے بھی روکا جائے گا ۔ (ت)

(۵) حکم کتب میں بہت واضح ہے، جواز نفس مسئلہ کافی ذاتہٖ حکم ہے او رممانعت بوجہ عارض غالب تو فتوٰی نہ ہوگا مگر منع مطلق پر ۔ فقہ میں اس کے نظائر بکثرت ہیں کہ برعایت قیود حکم جواز اور اس کی تصحیح تك کتب میں مصرح اور نظر بحال زمانہ حکم علماء منع مطلقًا جیسے جوارِ حرم ودخول زناں بہ حمام ونفقہ طالب علم ولعب شطرنج وغیرہا۔ اول وسوم کی عبارات گزریں، درمختار میں دربارہ دوم ہے۔ فی زماننا لا شك فی الکراہۃ [3](شہرکے عام حمام میں عورتو ں کا جانا ہمارے زمانے میں بلاشبہہ منع ہے ۔ت) کافی وجامع الرموز وردالمختار میں دربارہ اخیر ہے :

ھوحرام وکبیرۃ عندنا وفی اباحتہ اعانۃ الشیطان علی الاسلام

ہمارے نزدیك شطرنج کھلینا حرام اور گناہِ کبیرہ ہے اور اسے جائز ٹھہرانے میں اسلام او رمسلمانوں کے

 


 

 



[1] غنیہ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی الجنائز سہیل اکیڈمی لاہور ص٥٩٥

[2] عمدۃ القاری شرح البخاری باب زیارۃ القبور ادارۃا لطباعۃ المنیریہ بیروت ٨/٦٩

[3] درمختار باب الاجارۃ الفاسدۃ مطبع مجتبائی دہلی ٢/١٧٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن