30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فلا یبنی الفقہ باعتبار ھم ولایذکر حالھم قیدا فی الجواز، لان شان النفوس الدعوی الکاذبۃ و انھا لاکذب مایکون اذا حلفت فکیف اذا ادعت [1]۔ (ملخصا) |
حضرات کم سے کم تر ہیں فقہی کی بنیاد ان کے اعتبار سے نہ ہوگی، نہ ہی ان کا حال حکمِ جواز کی قید بناکر مذکور ہوگا، (بلکہ اکثر کا اعتبار کرکے مطلقًا عدم جواز کا حکم دیا جائے گا) اس لیے نفس کا حا ل یہ ہے کہ وہ جھوٹے دعوے کرتا ہے اور وہ جب قسم کھائے اس وقت بھی سب سے زیادہ جھوٹا ہوتا ہے پھر جب صرف دعوٰی کرے اس وقت کیسا ہوگا! |
ساداتِ ثلاثہ علامہ حلبی وعلامہ طحطاوی وعلامہ شامی فرماتے ہیں:
|
وھو وجیہ فینص علی الکراھۃ ویترك التقیید بالوثوق [2] ۔ |
یہ کلام عمدہ ہے تو سکونتِ حرم کو صراحۃً مکروہ بتایا جائے گا اور یہ نہ کہا جائے گا کہ اگر اپنے نفس پر گناہ سے سلامتی کا بھروسہ رکھتا ہو تو مکروہ نہیں ۔(ت) |
منتقٰی شرح ملتقی میں ہے :
|
امامن کان بخلافھم فنادر فی ھذا الزمان فلایفرد بحکم دفعا لحرج التمییز بین المصلح والمفسد [3]۔ |
اس زمانے میں ایسے طالب علم کا وجود نادر ہے جوان بگڑے ہوئے طالبہ کے برخلاف ہو تو اس کے لیے کوئی الگ حکم نہ ہوگا کیونکہ یہ امتیاز کرنا دشوار ہے کہ مصلح کون ہے اور مفسد کون ہے ! (ت) |
شرح لباب میں ہے :
|
لو کانت الائمۃ فی زماننا وتحقق لھم شأننا لصرحوا بالحرمۃ [4]۔ |
اگر ائمہ ہمارے زمانے میں ہوتے او رہماری حقیقتِ حال ان کے سامنے آتی تو وہ بھی سکونتِ حرم کو صاف صاف ناجائز ہی بتاتے (ت) ۔ |
(ان عبارتوں سے استناد یہ ہے کہ فقہی احکام اکثر کے لحاظ سے ہوتے ہیں مترجم)
(٤) زیارتِ قبور پہلے مطلقًا ممنوع تھی پھر اجازت فرمائی، علماء کو اختلاف ہو ا کہ عورتیں بھی اس رخصت میں داخل ہوئیں یا نہیں۔ عورتوں کو خاص ممانعت میں حدیث لعن اﷲ زوارات القبور [5](خدا کی لعنت ہے ان عورتوں پر جو قبروں کی زیارت کو جائیں، ت) سے قطع نظر کرکے تسلیم کیجئے کہ ہاں عورتوں کو بھی
[1] فتح القدیر کتاب الحج مسائل منشورہ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ٣/٩٤
[2] ردالمحتار کتاب الحج مطلب فی المجاورۃ بالمدینہ الخ اداۃ الطباعۃ المصریہ مصر ٢/٢٥٨
[3] منقی شرح الملتقی علی ھامش مجمع لانہر کتاب النکاح فصل نفقہ الطفل الفقیر داراحیاء التراث العربی بیروت ١/٥٠٠
[4] شرح الباب مع ارشاد الساری فصل اجمعہ اعلٰی الخ دارلکتاب العربی بیروت ص٣٥٢
[5] عمدۃ القاری شرح البخاری باب زیارۃ القبور ادارۃ الطباعۃ المنیریہ بیروت ٨/٦٩
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع