دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

الجواب:

بسم اﷲ الرحمن الرحیم ط نحمدہ، ونصلی علٰی رسولہ الکریم ط

مولانہ المکرم اکرم وعلیکم السلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ، آپ کی رجسٹری ١٥ ربیع الاوّل شریف کو آئی۔ میں ١٢ ربیع الاول شریف کی مجلس پڑھ کر شام ہی سے ایسا علیل ہوا کہ کھبی نہ ہوا تھا، میں نے وصیت نامہ بھی لکھوا دیاتھا، آج تك یہ حالت ہے کہ دروازہ سے متصل مسجد ہے چار آدمی کرسی پر بٹھا کر مسجد لے جاتے اور لاتے ہیں میرے نزدیك وہی دو حرف کہ اول گزارش ہوئے کافی تھے اب قدرے تفصیل کروں،

(١) پہلے گزارش کرچکا کہ عبارات رخصت میری نظر میں ہیں، مگرنظر بحال زمانہ میرےنہ میرے بلکہ منافقین کے باعث عورتوں کو مسجد کریم میں حاضری سے اﷲ جل وعلا ورسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ممانعت نہ فرمائی بلکہ منافقوں کو تہدید وترہیب ارو مردوں کو تقدم عورتوں کو تاخر کی ترغیب فرمائی ا ور میں اتنا اور زائد کرتا ہوں کہ صرف یہی نہیں بلکہ نساء کو حضور نے عیدین کی سخت تاکید فرمائی ، یہاں تك حکم فرمایا کہ برکت جماعت ودُعاء مسلمین لینے کو حیض والیاں بھی نکلیں، مصلّی سے الگ بیٹھیں، پر دہ نشین کنواریاں بھی جائیں، جس کے پاس چادر نہ ہو ساتھ والی اپنی چادر میں لے لے۔ صحیحین میں ام عطیہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے ہے:

امرنا ان نخرج الحیض یوم العیدین وذوات الخدور فیشہدن جماعۃ المسلمین ودعوتھم وتعتزل الحیض عن مصلاھن قالت امرأۃ یارسول اﷲ احدٰنا لیس لہا جلباب قال لتلبسھا صاحبتھا من جلبابھا [1] ۔

ہمیں حکم دیاگیا کہ عیدین کے دن حیض والی اور پردہ نشین عورتوں کو بھی ساتھ لے جائیں تاکہ یہ بھی مسلمانوں کی جماعت اور دعا میں شریك ہوں اور حیض والیاں نماز کی جگہ سے الگ رہیں، ایك عورت نے عرض کیا یا رسول اﷲ ہم میں کوئی عورت ایسی بھی ہوتی ہے جس کے پاس چادرنہیں ، فرمایا: اس کے ساتھ والی اپنی چادر کا حصہ اُڑھا دے ۔ (ت)

اور یہ صرف عیدین میں ہی امر نہیں بلکہ مساجد سے عورتوں کو روکنے سے مطلقًا نہی بھی اشاد ہوئی کہ اﷲ کی


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب صلٰوۃ العیدین نور محمد اصح المطابع کراچی ١/ ٢٩١،صحیح البخاری کتاب صلٰوۃ العیدین قدیمی کتب خانہ کراچی ١/ ١٣٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن