دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

اول تو ایك مدت سے آنکھیں آپ کی رمد میں مبتلا ہیں اور ہاتھ بڑوں بڑوں سے ملایا ہے۔ طبیعت پریشان ہے۔ یہ قلم اس وقت میرا نہ سمجھئے ، آپ کے ہم غلام ہیں تو دست بستہ عرض کرتے ہیں، ا س کو آپ بغاوت نہ سمجھیں، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا کو زیارت قبور کے وقت سلام کرنا حضرت نبی علیہ الصلٰوۃ والسلام نے بتایا مشکوٰۃ شریف، مسلم شریف ، نسائی جز ۱ صفحہ ٦٣٥ میں ہے :

ایں دلالت دارد برجواز مرنساء را [1]۔

اس میں عورتوں کے لیے جواز زیارت کی دلیل ہے۔(ت)

امام نوی شرح مسلم کی جلد ١ صفحہ ٣١٤ میں فرماتے ہیں :

فیہ دلیل لمن جوز للنساء زیارۃ القبور [2] ۔ الخ

اس میں عورتوں کے لیے زیارت قبور جائز ماننے والوں کے لیے دلیل ہے ۔(ت)

فتح الباری پارہ ٥ مطبع انصاری دہلی ص٦٦٢ میں ہے :

اختلف فی النساء فقیل دخلن فی عموم الاذن وھوقول الاکثر ومحلہ اذا امنت الفتنۃ [3]۔

عورتوں کے بارے میں اختلاف ہوا، کہا گیا کہ اجازت کے عموم میں یہ بھی داخل ہیں، اور یہی اکثر قول ہے۔ اور ا س کا حکم کا موقع فتنہ سے امن کی حالت میں ہے (ت)

اب تطبیق سمجھ لیجئے کہ گربے گانے والی۔ قوالی سننے والی عورتوں کے لیے زیارت قبور اولیاء کو جانا حرام اور فیض الٰہی لینے والی عورتوں کو باپردہ شریف کے احکام کو بجالاکر ناجائز، میں نے مسئلہ اس طرح مشرح بیان کیاہے ۔ اس کو آپ صحیح سمجھتے ہیں یا میری سمجھ میں کوئی غلطی ہے مجھے سمجھائے، آپ میرے مربی او ر قبلہ وکعبہ حاجات ہیں ، خدا تعالٰی آپ کو صحت کُلیہ عاجلہ عطافرمائے ،آمین ثم آمین!

رقیمہ حکیم عبدالرحیم عفی عنہ مدرسہ قادریہ احمد آباد گجرات دکن جمالپور مسجد کانچ ١٥ ربیع الاول شریف اور مصطفٰی میاں کو پاس بٹھا کر جواب ان سے لکھواکر میری تسلّی کردیجئے، میں غلط سمجھا ہوں تو صحیح سمجھائے، اور وہ فتوٰی جو تحفہ حنفیہ میں عدم جواز زیارت قبور نساء کے بارے میں ہے اس کی نقل بھی کرواکر روانہ فرمائے، اس کے دلائل سے بھی واقف ہونا بندہ چاہتا ہے۔


 

 



[1] اشعۃ اللمعات شرح مشکوٰۃ باب زیارۃ القبور فصل ثالث نوریہ رضویہ سکھر ١/ ٧١٩

[2] شرح مسلم مع صحیح مسلم کتاب الجنائز فصل فی الذھاب الٰی زیارۃ القبور نور محمد اصح المطابع کراچ ١/ ٣١٤

[3] فتح الباری شرح البخاری باب زیارۃ القبور مصطفی البابی مصر ٣/٣٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن