دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

وللاعتبار بمن مضی وللتزھد فی الدنیا[1]

یا دکریں، وفات پانے والوں سے عبرت لیں، اور دنیا سے بے رغبت ہوں ۔(ت)

یہ حکم مصر کی بغایہ مغنیہ دلالہ کا ہے اس حکم کو نیك بخت عورتوں پر لگانا غلط ہے۔ لوادرك رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مااحدثت النساء ( اگررسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وہ دیکھتے جو عورتوں نے اب پید اکیا ۔ ت) کی شرح عمدۃ القاری ج ٣ ص ۳۰ میں ہے:

بعضھن یغنین باصوات عالیۃ مطربۃ منھن صنف بغایا [2]

ان میں کچھ ایسی ہوتی ہیں جو طرب انگیز بلند آوازوں سے گاتی ہیں اور کچھ بدکار قسم کی ہیں ۔(ت)

احمد آ ۤباد میں تین کوس درگاہ حضرت گنج احمد رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ کی ہے،مکان بہت پر فضا ہے اور تالاب سنگین ہے،وہاں دھنے کی قوم کی اور لکڑ بیچنے والی قوم کی عورتیں لہنگا ساڑھی پہن کر جاتی ہیں اورگربے گاتی ہیں اور ان کی قوم کی ضیافتیں ہوتی ہیں اس میں وہ عورتیں گربے گاتی ہیں ، حلقہ عورتوں کا بن جاتا ہے ا ور تالی بجاتی ہیں اور پھرتی جاتی ہیں رنڈیوں کی طرح گیت گاتی جاتی ہیں ا ن پر بل حرام فی ھذا الزمان لاسیما نساء مصر ( بلکہ اس زمانے میں خصوصًا زنانِ مصر کے لیے حرام ہے ۔ت) کا حکم برابر عمدہ طورپر چسپاں ہے۔ اور غنیۃ المستملی کے صفحہ ۵۹۵ میں وان یکون فی زماننا للتحریم لمافی خروجھن من الفساد [3]اھ( ہمارے زمانے میں تحریم کے لیے ہوگا کیونکہ ان کے جانے میں خرابیاں ہیں اھ ۔ت)اور جو عورتیں قوالی رنڈیوں کی اور قوالی مردوں کی سننے جاتی ہیں ان کو زیارت القبور کو جانا حرام ہے، ان کے حرام ہونے سے ذاکرات اور فیض لینے جانے والی عورتوں کوکیا نقصان ، اگر چہ ایك عورت ہزاروں میں ایك ہو۔ دس ہزار آدمیوں نے کُتے اور خنزیر کے گوشت کی بریانی پکائی ہے اور ایك نے بکری کے گوشت کی بریانی پکائی۔ دونوں بریانوں پر حکم حرمت او رحکم حلت غلط ، او کتے کی بریانی پر حکم اور بکری کے بریانی پر حکم حلت صحیح، دونوں کا حکم جدا مفتی کو بیان کرنا پڑھے گا۔

اَفَمَنۡ کَانَ مُؤْمِنًا کَمَنۡ کَانَ فَاسِقًا ؕؔ لَا یَسْتَوٗنَ ﴿۱۸﴾؃[4] 

اَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقِیۡنَ کَالْفُجَّارِ ﴿۲۸﴾ [5]۔

توکیا جو مومن ہے فاسق کی طرح ہوگا؟ دونوں برابرنہیں۔ یاپرہیز گار وں کو ہم بدکاروں کی طرح کردیں ؟ (ت)

 

 



[1] عمدۃ القاری شرح البخاری باب زیارت لقبور حدیث ٤٢ ادارۃ الطباعۃ المنیریۃ بیروت ٨/ ٧٠

[2] عمدۃ القاری شرح البخاری باب خروج النساء الٰی المساجد حدیث ٢٥٠ ادارۃ الطباعۃ المنیریۃ بیروت ٦/ ١٥٨

[3] غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی لاجنائز البحث الخامس سہیل اکیڈمی لاہور ص ٥٩٤

[4] القرآن ٣٢/١٨

[5] القرآن ٣٨/ ٢٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن