دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

یُّطْفِـُٔوۡا نُوۡرَ اللہِ بِاَفْوٰہِہِمْ [1] ( اﷲ کا نور اپنے منہ سے بجھانا چاہتے ہیں ۔ت)بننا ہے۔ شیخ طریقت تو اِنَّا عَرَضْنَا الْاَمَانَۃَ[2] الاٰیۃ (بیشك ہم نے امانت پیش کی الآیۃ ۔ت) میں جو امانت ہے اس کو ذاکرات کے سینہ میں باپردہ بٹھا کرتوجہ دے کر جماتا ہے۔ اور یہ اس امانت کی جڑ اکھاڑتاہے۔ یہ فیض جڑاکھاڑنے والے کو بے وقار کرکے اکھاڑ دے گا۔ محمدی المشرب سنتِ حضرت نبی علیہ الصلٰوۃ والسلام پر عمل کرتا ہے۔ حضرت نبی علیہ الصلٰوۃ السلام نے عورتوں کو توجہ دی، اول مرید کرکے، یہ بھی عورتوں کو مرید کرکے توجہ دیتا ہے۔طریقہ عالیہ قادریہ کی توجہ کلمہ طیبہ کے ذکر کی ہوگی، اب عورتوں کوپردہ میں بٹھاکر ذکر کلمہ طیبہ کا بتایا جائے گا ضربِ الا اﷲ قلب پر مارنا سکھایا جائے گا۔ پردہ میں عورت خلیفہ مرشد طریقت کی بیٹھ کر ذکرکلمہ طیبہ کا سکھاتی ہے ا ورمرشدِطریقت اونچ نیچ سمجھاتے ہیں، پردہ میں ایك عورت نہیں محلہ کی دس پندرہ عورتیں بیٹھیں ہیں، یہاں خلوتِ اجنبیہ کا حکم نہیں لگتا۔یہ جلوت ہے۔ جلوت میں فیض رسانی طریقت عالیہ قادریہ کی ہوتی ہے۔ اور اسی طرح اس مجلس میں طریقہ نقشبندیہ مجددیہ کی توجہ بھی عورتوں کو دی جاتی ہے۔ بریلی میں حاضری کا کئی بارموقع ہوا ہے، وہاں یہ عمل دیکھنے میں نہیں آیا، نہ وہاں سُنا کہ کوئی مشائخ یہ کرتے ہیں ہمارے یہاں ڈولی میانہ مشکل سے ملتا ہے، غرباء مساکین میں قدرت ان سواریوں میں بیٹھنے کی نہیں۔ ا ور نہ قرآن عظیم نے ڈولی ومیانہ کا حکم دیا ہے___ یُدْنِیۡنَ عَلَیۡہِنَّ مِنۡ جَلٰبِیۡبِہِنَّ ؕ[3] ( ان پر اپنی چادریں ڈال دیں ۔ت)

اور قُلۡ لِّلْمُؤْمِنِیۡنَ یَغُضُّوۡا مِنْ اَبْصٰرِہِمْ[4]وَ قُلۡ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصٰرِہِنَّ[5] ( ایمان والے مردوں سے فرماؤ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں، اور ایمان والی عورتوں سے فرماؤ اپنی نظریں پست کریں ۔ت) وَ لْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِہِنَّ عَلٰی جُیُوۡبِہِنَّ ۪ [6] ( اور دوپٹے اپنے گریبانوں پر ڈالے رہیں۔ ت) اس پردہ پر احمد آباد کی ذاکرات کاعمل ہے۔عمدۃ القاری شرح بخاری ج ۴ ص۷۸: 

حاصل الکلام من ھذا کلہ ان زیارۃ القبور مکروھۃ للنساء بل حرام فی ھذا الزمان لاسیّما نساء مصر لان خروجھن علٰی وجہ الفساد والفتنۃ وانما رخصت الزیارۃ لتذکرامرالاٰخرۃ

حاصل یہ کہ عورتوں کے لیے زیارت قبور مکروہ ہے بلکہ اس زمانے میں حرام ہے خصوصًا مصر کی عورتوں کے لیے اس لیے کہ ان کا جانا فتنہ اور خرابی کے طور پر ہوتا ہے زیارت کی رخصت اس لیے ہوئی تھی کہ امر آخرت کو

 



[1] القرآن ۹/ ۳۲

[2] القرآن ۳۳/ ۷۲

[3] القرآن ۳۳/۵۹

[4] القرآن ۲۴/۳۰

[5] القرآن ۲۴/۳۱

[6] ا لقرآن ۲۴/۳۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن