دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

میں آج کل جُہال نے اعراس طیبہ میں برپاکر رکھاہے اس کی شرکت تومیں عوام رجال کو بھی پسند نہیں رکھتا نہ کہ وہ جن کو انجشہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی حُدی خوانی بالحان خوش پرعورتوں کے سامنے ممانعت فرما کر انھیں نازك شیشاں فرمایا ۔والسلام

مولوی صاحب نے دوبارہ رجسٹری بھیجی ۔ جس پر جواب ارسال ہوا۔

مسئلہ:                      از احمد آباد گجرات محلہ جمال پور مرسلہ مولوی عبدالرحیم صاحب   ۱۳ ربیع الآخر ۱۳۳۹ھ

مخدومی مکرمی معظمی جناب مولانا صاحب دام محبتکم، بعدسلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ، کے واضح رائے عالی ہو کہ محبت نامہ موصول ہو۔ فتوٰی کو آپ کے دیکھا، حضرت مولانا! مجھے آپ اس مسئلہ میں سمجھائے کہ مسجد نبوی میں تین سو مرد او رایك سو ستر عورتیں تھیں، یہ منافقین آخری صف میں کھڑے ہوئے تھے اور عورتوں کو جھانکتے تھے، نماز فجر وعشاء میں عورتیں توجہ انوار حقیقت محمدی وحقیقت قرآن کے لیے حاضر ہوتی تھیں تو منافقین کی نالائق حرکت کا انتظام خدائے تعالٰی اور قرآن عظیم نے یہ نہ کیا کہ منافقین اور فیض لینے والی عورتوں کویہ حکم دیا ہوتا کہ دونوں مسجد نبوی میں جمع نہ ہوں، او رفیض رسانی عورتوں کی اس بہانے سے بند نہ ہوئی بلکہ انتظام رسانی یہ ہواکہ

وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَقْدِمِیۡنَ مِنۡکُمْ وَلَقَدْ عَلِمْنَا الْمُسْتَاۡخِرِیۡنَ ﴿۲۴﴾[1]

[2] وَ اِنَّ رَبَّکَ ہُوَ یَحْشُرُہُمْ ؕ اِنَّہٗ حَکِیۡمٌ عَلِیۡمٌ ﴿٪۲۵﴾

 

بیشك ہمیں معلوم ہیں تم میں کے آگے والے اور پیچھے والے اور بیشك تمھارا رب ان کو جمع کرے گا۔ بلاشبہہ وہ حکمت والا علم والا ہے ۔(ت)

او رانتظام حضرت نبی علیہ الصلٰوۃ والسّلام نے یہ کیا :

خیر صفوف الرجال اولہا وشرھا اٰخرھا و خیر صفوف النساء اٰخرھا وشرھا اولھا [3] ۔

مردوں کی صفوں میں سب سے بڑھ کر اگلی ہے اور سب سے کم تر پچھلی ، اور عورتوں کی صفوں میں سب سے بہتر پچھلی ہے اور سب سے کم تر اگلی ہے ۔(ت)

مسجد میں عورتوں کی نماز بند ہوئی اس کو بندہ مانتا ہے، فیض حقیقت محمدی وحقیقت قرآن لینے کو باپردہ پانچ دس عورتیں محلہ کی مل کر مرشد کے مکان پر جائیں اور مرشد طریقت مرتعش اور شیخ فانی پردہ میں بٹھاکر ان کو توجہ حقیقت محمدی اور قرآن کی دے ا س پر حکم حُرمت لگانا غلط اور فیض محمدی کا مقابلہ اور مورد یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ

 

 



[1] القرآن ۱۵/ ۲۴

[2] القرآن ۱۵/ ۲۵

[3] صحیح مسلم باب تسویۃ الصفوف الخ نور محمد اصح المطا بع کراچی ۱/ ۱۸۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن