دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

(۴) بزرگوں کے مزار پر فاتحہ ، قرآن پڑھنے اور کھڑے ہوکر وسیلہ چاہنے کے لیے عمارت بنادے اور عرس کرے کرائے تو جائز ہے یانہیں؟

(۵) قبر پر درخت لگانا، دیوار کھینچنا یا قبرستان کی حفاظت کے لیے اس کے چاروں طرف کھود کر جس میں جدید قدیم قبریں بھی ہیں محاصرہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟

(۶) کسی بزرگ کے روضہ کے گرد قبریں اور وسعت جگہ کے لیے اس قبہ سے لگاکر اسی گرد کے قبر پر مثل سائبان کے پایہ زینہ دے کر چھپر ڈالنا جائز ہے یا نہیں؟

(۷) ظاہر ولی اﷲ یعنی زندہ اور صاحب مزار ولی اﷲ سے ظاہر طریقہ سے ہمکلام ہونے کی کوئی خبرہے یا نہیں؟
(
۸) کوئی شخص اپنی زندگی میں قُل کرائے ، فاتحہ پڑھوائے، آیا جائز ہے یا نہیں، او راس کا ثواب اپنے لیے بعد وفات رکھے، یعنی یہ کہے کہ میرے مرنے کے بعد مجھے اس کا ثواب ملے۔

الجواب:

(۱) مردے کا کھاناصرف فقراء کے لیے ہو، عام دعوت کے طور پر جو کرتے ہیں یہ منع ہے، غنی نہ کھائے، کما فی فتح القدیر ومجمع البرکات (جیسا کہ فتح القدیر اور مجمع البرکات میں ہے ۔ت)

(۲) عورتوں کو مقابر اولیاء ومزارات عوام دونوں پر جانے کی ممانعت ہے۔ اولیاء کرام کا مزارات سے تصرف کرنا بیشك حق ہے۔ اور وہ بیہودہ دلیل محض باطل ہے۔ اصحاب مزارات دارِ تکلیف میں نہیں وہ اس وقت محض اہل تکوینیہ کے تابع ہیں، سیکڑوں ناحفاظیاں لوگ مسجدوں میں کرتے ہیں اﷲ عزوجل توقادر مطلق ہے کیو ں نہیں روکتا؟ حاضرانِ مزار مہمان ہوتے ہیں مگر عورتیں ناخواندہ مہمان۔

(۳) اگر منجانب اﷲ ہے تو ضرور بزرگی ثابت ہوتی او راگر بزرگی ثابت ہے تو منجانب اﷲ ہے ورنہ امر متحمل ہے۔ شیطان بھی بہت کرشمے دکھاتا ہے، حضور سید نا غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی ازواجِ مطہرات سے ایك بی بی جب اندھیرے میں جاتیں ایك شمع روشن ہوجاتی، ایك روز حضور نے ملاحظہ فرمایا اسے بجھادیا اور فرمایا کہ یہ شیطان کی جانب سے ہے پھر ایك ربانی نور ان کے ساتھ فرمادیا کما فی بھجۃ الاسرارو معدن الانوار ( جیساکہ بہجۃ الاسرار اور معدن الانوار میں ہے ۔ت)

(۴) جائز ہے کمافی مجمع بحار الانوار (جیسا کہ مجمع بحار الانوار میں ہے ۔ت) ہاں منکراتِ شرعیہ مثل رقص ومزامیر سے بچنا لازم ہے۔

 (۵) حفا ظت کے لیے حصار بنانے میں حرج نہیں۔ا ور درخت اگر سایہ زائرین کے لیے ہوں تو اچھا ہے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن