30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیقہ ندیہ شریف میں فرماتے ہیں:
|
ومن ھذا القبیل زیارۃالقبور والتبرك بضرائح الاولیاء والصالحین والنذرلھم بتعلیق ذلك علی حصول شفاء اوقدم غائب فانہ مجاز عن الصدقۃ علی الخادمین بقبورھم کما قال الفقھاء فیمن دفع الزکوٰۃ لفقیر وسماھا قرضا صحح لانہ العبرۃ بالمعنی لاباللفظ وکذلك الصدقۃعلی الغنی ھبۃ والھبۃ للفقیر صدقۃ [1] ۔ |
اسی قبیل سے ہے قبروں کی زیارت اور اولیاء وصالحین کے مزارات سے برکت لینا اور کسی بیمار کی شفا یابی یا کسی غائب کی آمد کی شرط کرکے ان کے لیے نذر پیش کرنا کہ دراصل یہ قبروں کے خدام پر صدقہ سے مجازہے جیسا کہ فقہا نے اس شخص کے بارے میں فر مایا جوفقیر کو زکٰوۃ دے او راسے قرض کہے تو زکٰوۃ ادا ہوجاتی ہے اس لیے کہ اعتبار معنی کا ہے لفظ کا نہیں، اسی طرح غنی پر صدقہ ہو تو ہبہ وعطیہ ہے اورفقیر کو ہبہ ہو توصدقہ ہے ۔(ت) |
نذر اولیاء کانفیس بیان ہمارے فتاوٰی افریقہ میں ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۶۹ تا ۱۷۶: از پنڈول بزرگ ڈاك خانہ رائے پور ضلع مظفر پور مرسلہ نعمت علی صاحب ۱۴ ربیع الاول شریف ۱۳۳۷ ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسائل میں کہ:
(۱) مردہ کے نام کھانا جو امیر وغریب کو کھلاتے ہیں کس کو کھا نا چاہیے او رکس کو نہیں؟ او ریوں بھی کہتے ہیں کہ مردہ کے نام کا کھانا مصلّی امیر وغریب سب کو کھلاتے ہیں جائز ہے یا نہیں؟
(۲) بزرگوں کے مزار پر عرُسوں میں یا اس کے علاوہ میں عورتیں جاتی ہیں یا ناپاکی کی حالت میں بھلائی کی طلب میں حاجت برآری کے لیے ، اور وہاں ٹھہرتی ہیں ا ور ان کے لیے ٹھہرنے کے لیے وہی قبرستان ہے، آیا یہ جائز ہے یا نہیں؟ اگر یہ باتیں بری ہیں تو ا س بزرگ میں تصرف اور قوت ا س کے روکنے کی ہے یا نہیں؟ اوریہ کہا جاتاہے کہ دربار بزرگان میں آنے والے ان کے مہمان ہیں، یہ صحیح ہے یا نہیں؟ اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ بزرگ لوگ اپنے مزار سے تصرف نہیں کرسکتے، اور یہ دلیل لاتے ہیں کہ اگر وہ تصرف کرسکتے تو وہاں رنڈیاں گاتی ہیں، ناچتی ہیں، بجاتی ہیں، عورتیں غیرمحرم رہتی ہیں، ا ن کے بچے پیشاب وغیرہ کرتے ہیں توکیوں نہیں روکتے، یہ کہنا اور اس کی یہ دلیل صحیح ہے یا نہیں؟ اس کا کیاجواب؟
(۳) بزرگوں کے مزار سے جو چراغ کی روشنی غیبی سے ہوتی ہے یہ کیسی ہے ا ورا س سے اس صاحب مزار کی بزرگی ثابت ہوتی ہے یا نہیں؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع