30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عندہ ویمرغ وجہہ علیہ [1]۔ |
حاضرہو کر رونا شروع کیا اور منہ قبر شریف پر ملتے تھے۔ |
امام حافظ عبدالغنی وغیر ہ اکابر فرماتے ہیں :
|
لیس الاعتماد فی السفر للزیارۃ علی مجرد منامہ بل علٰی فعلہ ذٰلك والصحابۃ متوفرون ولاتخفی عنھم ھذہ القصۃ [2]۔ |
یعنی زیارت اقدس کے لیے شدالرحال کرنے میں ہم فقط خواب پر اعتماد نہیں کرتے بلکہ اس پرکہ بلال رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے یہ کیا اور صحابہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم بکثرت موجود تھے اور انھیں معلوم ہوا اور کسی نے اس پر انکار نہیں فرمایا۔ |
عالمِ مدینہ (سیدنورالدین سمہودی علیہ الرحمۃ ) فرماتے ہیں:
|
ذکر الخطیب بن حملۃ ان بلالا رضی اﷲ تعالٰی عنہ وضع خدیہ علی القبر الشریف وان ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما کا ن یضع یدہ الیمنی علیہ ثم قال ولا شك ان الاستغراق فی المحبۃ یحمل علی الاذن فی ذلك والقصد بہ التعظیم والناس تختلف مراتبھم کما فی الحٰیوۃ فمنھم من لا یملك نفسہ بل یباد رالیہ ومنھم من فیہ اناۃ فیتا خر اھ ونقل عن ابن ابی الصیف والمحب الطبری جواز تقبیل قبور الصالحین وعن اسمٰعیل التیمی قال کان ا بن المنکدریصیبہ الصمات فکان یقوم فیضع خدہ علٰی قبرالنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فعوتب فی ذلك فقال انہ یستشفی بقبر النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم [3]۔ |
یعنی خطیب بن حملہ نے ذکر کیاکہ بلال رضی ا ﷲ تعالٰی عنہ نے قبر انور پر اپنے دونوں رخسارے رکھے اورابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما اپنا دہنا ہاتھ اس پر رکھتے، پھر کہا شك نہیں کہ محبت میں استغراق ا س میں اذن پر باعث ہوتا ہے اور اس سے مقصود تعظیم ہے، او رلوگوں کے مرتبے مختلف ہیں ، جیسے زندگی میں، تو کوئی بے اختیار انہ اس کی طرف سبقت کرتا ہے اور کسی میں تحمل ہے وہ پیچھے رہتا ہے، او رابن ابی الصیف اور امام محب طبری سے نقل کیا کہ مزارات اولیاء کو بوسہ دینا جائز ہے۔ اوراسمٰعیل تیمی سے نقل کیا کہ المنکدر تابعی کو ایك مرض لاحق ہوتاکہ کلام دشوار ہوجاتاوہ کھڑے ہوتے اور اپنا رخسار قبر انور سید اطہر صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر رکھتے، کسی نے اس پر اعتراض کیا، فرمایا میں نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے مزاراقدس سے شفا حاصل کرتاہوں۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع