30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور طواف بالاتفاق ناجائز ہے اور سجدہ حرام ۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۵۱ و ۱۵۲: از شہر علی گڑھ محلہ مدار دروازہ مرسلہ عمر احمد سوداگر پارچہ بنارسی ۴ ربیع الاول ۱۳۳۲ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں:
(۱)قبر پر جانے سے مردہ کو معلوم ہوتا ہے کہ میرا کوئی عزیز آیا یاکوئی شخص آیا، یا نہیں معلوم ہو تا اور زندہ کو مردہ کی قبر پر جانے سے مردہ کو کسی قسم کی تکلیف یاراحت ہوتی ہے یانہیں، اور وہ کچھ پڑھ کر ثواب بخشے تومردہ کو علم ہوتا ہے یا نہیں؟
(۲) زید قبر پرکسی عزیز کی روز جاتا تھا پھر جانا بند کردیا، یہ دریافت طلب ہے کہ اس مردہ کو زید کے آنے اور جانے سے کسی قسم کی تکلیف یا راحت ہوتی تھی یا نہیں؟
الجواب:
(۱) قبر پر کوئی جائے تو مردہ دیکھتا ہے اور جو کچھ کلام کرے و ہ سنتا ہے اور جو ثواب پہنچائے مردہ کو پہنچتا ہے، اگرکوئی عزیز یا دوست جائے تو اس کے جانے سے مردہ کو راحت اور فرحت ملتی ہے، جیسے دنیا میں، یہ سب مضامین صحاح احادیث میں وارد ہیں، وقدفصلنا ھا فی حیاۃ الموات فی بیان سماع الاموات ( ہم نے حیاۃ الموات فی بیان سماع الاموات میں ا ن کو تفصیل سے بیان کیا ہے ۔ت)
(۲) اس کاجواب سوال سابق کے جواب میں آگیا ، بیشك اعزّہ واحباب کے جانے سے اموات کو فرحت ہوتی ہے اور دیرلگانے سے ان کا انتظار رہتا ہے، وفیہ حکایۃ نفیسۃ فی شرح الصدور ( اس سلسلے میں شرح الصدور(للسیوطی) کے اندر ایك نفیس حکایت ہے۔ ت) واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ۱۵۳: ازشہر ممباسہ ضلع شرقی افریقہ دکان حاجی قاسم اینڈ سنز مسئولہ حاجی عبداﷲ حاجی یعقوب ۲۶ رمضان ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ قبرستان میں ماں باپ کی زیارت کرنا بعد نماز فجر افضل یا بعد نماز عصر یا بعد نماز مغرب؟ اور بعد مغرب زیارت کرنا کیا حکم رکھتا ہے؟ بینوا توجروا
الجواب:
زیارت ہر وقت جائز ہے، مگر شب میں تنہا قبرستان میں نہ جانا چاہیے۔ او ر زیارت کا افضل وقت روز جمعہ بعد نماز صبح ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۵۴ و ۱۵۵: از بہیڑی ضلع بریلی جناب ریاض الدین صاحب کلف حکیم مقیم الدین صاحب مصنف اسلام کھنڈ ۱۰ محرم الحرام ۱۳۳۲ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع