دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کی سنت ہے۔ اورا ہلسنت کوان کی میراث ملی، وﷲ الحمد۔

تنبیہ: سب سے زائد اہم بات یہ ہے کہ زید صاحب سمجھیں تو بہت کچھ حق مانیں، ہدایت کے شکر گزار ہوں یہ کہ تحریر زید کا خاتمہ کلمہ سخت شنیع وشتم فظیع پر ہواکہ"اس قدر وعید کے بعد بھی کوئی شخص اس میں کٹ جحتی کرے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ قبر میں تصفیہ کے قابل موسٰی بدین خود عیسٰی بدین خود ۔"زید نے دو فریق بنائے ایك کہ حق پربتایا ا ور دوسرے کو کٹ حجتی کرنے والا ، وعید الہٰی کے مقابل ہٹ دھرمی سے پیش آنے والا۔اور اس پر مثال وہ ڈھادی کہ موسٰی بدین خود او رعیسٰی بدین خود ، اس تمثیل کی تطبیق کی جائے تو معاذ اﷲ جو حاصل نکلے ا س کے قہر و خباثت کا کیا اندازہ ہو سکتا ہے ، ایسی جگہ انبیاء کرام علیہم الصلٰوۃ والسلام کا ذکر سخت جرأت وگستاخی وبد زبانی و دریدہ دہنی ہے۔ توبہ فرض ہے اور اﷲ تعالٰی ہادی،

وصلی اﷲ تعالٰی علٰی سیدنا ومولٰنا محمد واٰلہٖ وصحبہ وابنہ وحزبہ وبارك وسلم، واﷲ سبحنہ وتعالٰی اعلم۔

اﷲ تعالٰی ہمارے آقا مولٰی حضرت محمد، ان کی آل ، ان کے اصحاب ، ان کے فرزند اور ان کی جماعت پر درود وسلام اور برکت نازل فرمائے، ا ورخدائے پاك برتر خوب جاننے والا ہے ۔(ت)

مسئلہ ۱۵۰ : از بنارس تھانہ بہلوپورہ محلہ احاطہ روہیلہ مرسلہ حافظ عبدالرحمن رفوگر ۲۸ محرم ۱۳۳۲ھ

حضرت کی خدمت میں عرض یہ ہے کہ بزرگوں کے مزار پر جائیں تو فاتحہ کس طرح سے پڑھا کریں ا ور فاتحہ میں کون کون سی چیزیں پڑھا کریں؟

الجواب:

بسم اﷲ الرحمن الرحیم، نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم حافظ صاحب کرم فرفا سلمکم، مزار شریفہ پر حاضرہونے میں پائنتی کی طرف سے جائے اور کم ازکم چار ہاتھ کے فاصلے پر مواجہہ میں کھڑا ہو اور متوسط آواز بادب عرض کرے السّلام علیك یا سیدی ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ پھر درودغوثیہ تین بار، الحمد شریف ایك بار ، آیۃ الکرسی ایك بار، سورہ اخلاص سات بار، پھر درود غوثیہ سات بار ، اور وقت فرصت دے تو سورہ یٰسں او رسورہ ملك بھی پڑھ کر اﷲ عزوجل سے دعا کرے کہ الہی ! اس قرأت پر مجھے اتنا ثواب دے جو تیرے کرم کے قابل ہے، نہ اتنا جو میرے عمل کے قابل ہے او راسے میری طرف سے اس بندہ مقبول کو نذر پہنچا، پھر اپنا جو مطلب جائز شرعی ہو ا س کے لیے دعا کرے اورصاحب مزار کی روح کو اﷲ عزوجل کی بارگاہ میں اپنا وسیلہ قراردے ، پھر اس طرح سلام کرکے واپس آئے، مزار کو نہ ہاتھ لگائے نہ بوسہ دے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن