30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ قبر اقدس کو پشت نہ کرے، سیدا قدس قدس سرہ نے خلاصۃ الوفاء میں فرمایا: فی الصلٰوۃ ولا فی غیرھا [1]نہ نماز میں ادھرپیٹھ کرے نہ غیر نماز میں پھر امام عزالدین بن عبدالسلام سے نقل فرمایا:
|
اذا اردت صلٰوۃ فلا تجعل حجرتہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وراء ظھرك ولابین یدیك والادب معہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بعد وفاتہ مثلہ فی حیاتہ فما کنت صانعہ فی حیاتہ فاصنعہ بعد وفاتہ من احترامہ والا طراق بین یدیہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔ [2] |
جب تو نما زپڑھنا چاہے توحجرہ مطہر ہ مزار اطہر کوپیٹھ نہ کر، نہ نماز میں اپنے سامنے رکھ، حضور اقدس صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم کا ادب بعد وفات بھی ویسا ہی ہے جیسا عالم حیات ظاہر میں تھا، تو جیسا تو اس وقت ادب کرتا او رحضور کے سامنے سرجھکا تا ایسا ہی مزارِاطہر کے حضور کر۔ |
یہ سب تعظیم نہیں تو اور کیا ہے۔ اس قسم کے ارشاداتِ ائمہ اگر جمع کئے جائیں تو ایك دفتر ہو، ا ور خود اس سے زیادہ اور کیا تعظیم قبر اطہر ہوگی، جو حدیث میں ہے کہ خود حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے خواب میں جمال جہاں آراکی زیارت سے مشرف ہونے کے لیے تعلیم فرمائی در منظم امام ابوالقاسم محمد لولوی بستی میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من صلی علٰی روح محمد فی الارواح و علٰی جسدہٖ فی الاجساد وعلٰی قبرہ فی القبور راٰنی فی منامہ ومن راٰنی فی منامہ رانی یوم القیامۃ ومن رانی یوم القیامۃ شفعت لہ و من شفعت لہ شرب من حوضی وحرم اﷲ جسدہ علی النار [3] ۔ |
جو محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی روحِ اقدس پر ارواح میں ، اور جسد اطہر پرا جسام میں، اور قبرا نور پر قبور میں درود بھیجے وہ مجھے خواب میں دیکھے، ا ور جو خواب میں دیکھے مجھے قیامت میں دیکھے گا۔ او رجو مجھے قیامت میں دیکھے گا میں اس کی شفاعت فرماؤں گا۔ اور جس کی میں شفاعت فرماؤں گا وہ میرے حوضِ کریم سے پئے گا اور ا ﷲ عزوجل اس کے بدن پر دوزخ کوحرام فرمائے گا۔ |
اللھم ارزقنا بجاھہٖ عندك اٰمین (ا ے اﷲ ! ہمیں نصیب فرما ان کی اس وجاہت کے طفیل جو تیرے حضور ان کے لیے ہے۔ الہٰی قبول فرما ۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع