دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 9 | فتاوی رضویہ ۹

book_icon
فتاوی رضویہ ۹

ا ورا س فصل روضہ انور میں فرمایا:

امامعالیق الحجرۃ الشریفۃ التی تعلق حولہا من قنادیل الذھب والفضۃ ونحوھما فلم اقف علی ابتداء حدوثھا الاا ن ابن النجار قال مالفظہ فی سقف المسجد الذی بین القبلۃ والحجرۃ علی رأس الزوار اذ وقفوا معلق نیف واربعون قندیلا کباراو صغارا من الفضۃ المنقوشۃ والساذجۃ وفیھااثنان من بلور وواحد من ذھب وفیھما قمر من فضۃ مغموس فی الذھب، وھذہ تنفذ من البلدان من الملوك وارباب الحشمۃ انتہی، وعمل من ذکر مستمر بذلك لم تزل ھذہ القنادیل فی زیادۃ ومن احسن مارأیت من معالیق الحجرۃ قندیل من فولاد کبیر احسن التکوین مخرما مکفتا بذھب یضیئ اذااسرج فیہ وعلیہ مکتوب ان الناصر محمد بن قلادون علقہ بیدہ ھناك [1]۔ انتھی ملتقطًا

حاصل یہ ہے کہ روضہ انور کا سامان روشنی،سونے کی قندیلیں اور چاندی کی، اوران کے مثل اور قیمتی چیزوں کی کہ روضہ مطہر کے گرد آویزاں کی جاتی ہیں، مجھے معلوم نہ ہو ا کہ ان کی ابتداء کب سے ہے ، ہاں امام حافظ الحدیث محمد بن محمد بن النجار متوفی ۶۴۲ھ نے اپنی کتاب الدرالثمینہ فی اخبار المدینہ میں فرمایا کہ سقف مسجد کریم کے اتنے ٹکڑے میں کہ دیوار قبلہ سے حجرہ مقدسہ تك ہے۔ جب زائرین مواجہہ اقدس حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں کھڑے ہوں، ان کے سروں پر چالیس سے زائد قندیلیں آویزاں ہیں۔بڑی بڑی زاور چھوٹی چاندی کی نقشی اور ساری اور ان میں دو بلور کی ہیں ، ایك سونے کی اور ایك چاندی کا چاند ہے سونے میں مغرق، او ریہ شہروں شہروں سے سلاطین واُمراء حاضر کیا کرتے ہیں انتہی۔ اوریہ دستور برابر چلاآتاہے ہمیشہ ان قندیلوں میں ترقی ہوتی رہی ، اور روضہ مطہرہ کی تمام آویزاں روشنیوں میں سب سے زیادہ خوبصورت جو میں نے دیکھی وہ فولادی بڑی قندیل ہے کہ نہایت خوبصورت بنی ہوئی ہے اس کے پیٹ اور کنارو ں پر سونا چڑھا ہوا ہے کہ اس میں روشنی کرنے سے دمکنے لگتاہے اس پر لکھا ہوا ہے کہ ناصرالدین محمود بن قلادون نے اسے یہاں اپنے ہاتھ سے لٹکایا ، انتہی ملتقطًا

یہاں تو آپ کو یہ معلوم ہوا کہ روشنی خاص روضہ منورہ کے لیے ہے اور یہ کہ کتنی کثیر وشاندارہے اور یہ کہ صدہا سال سے ہے اور یہ کہ عثمانی سلطنت سے بھی پہلے سے ہے۔ اب مجمع علمائے کرام کا ذکر سنئے


 

 



[1] وفاء الوفاء فصل ۲۵ داراحیاء التراث العربی بیروت ۲/ ۵۸۴ تا ۵۸۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن