30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قال ثلث مالی فی سبیل اﷲ ففی النوازل لو صرف الی سراج المسجد یجوز لکن الی سراج واحد فی رمضان وغیرہ [1]۔ |
یعنی اگر کوئی اپنے تہائی مال کی وصیت راہِ خدا کے لیے کرے تو اس سے مسجد کا چراغ بھی جلاسکتے ہیں، مگر صرف ایك چراغ ، رمضان ہو یا غیر رمضان۔ یعنی اگر کوئی اپنے تہائی مال کی وصیت راہِ خدا کے لیے کرے تو اس سے مسجد کا چراغ بھی جلاسکتے ہیں، مگر صرف ایك چراغ ، رمضان ہو یا غیر رمضان۔ |
(۱۹) زید صاحب کو چاہئے ذراحج و زیارت سے مشرف ہو وہاں ان مسجد الحرام شریف میں کچھ ہانڈیاں گرد مطاف نظر آئیں گی کہ ساری مسجد کریم کو پوری روشنی نہیں دیتی، او رسرکارِ اعظم میں وہ نظر آئے گا جس سے آنکھیں چندھیا جائیں، اگر یہ روشنی مسجد کے لیے ہوتی تو مسجد الحرام شریف زیادہ مستحق تھی کہ وہ مسجد مدینہ طیبہ سے افضل بھی ہے اور وسعت میں بھی کئی حصے زیادہ۔ نہیں نہیں، بالیقین وہ تجمل روضہ پر انوار حضور سید الابرار صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہٖ وسلم کے لیے ہیں، جسے ہر سمجھ والا بنگاہ اولین ادراك کرلیتا ہے۔ میرے دل سے ان لفظوں کا ذوق نہیں جاتا جو ایك مسلمان زائر نے حج کے بعد شان وتجمل روضہ انور دیکھ کر کہے تھے کہ یہاں شانِ محبوبیت کھلتی ہے۔ اس نے کہ گھر سے پاك ہے اپنا گھر یوں سادہ رکھا ہے اور کاشانہ محبوب کے یہ سازو سامان ہیں، صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔ دیکھیے نگاہ ظاہر پرا س شان وشکوہ کا کیسا اثر پڑا کہ اس ناظر کے دل میں ایمان جگمگا اٹھا۔ اسی حکمت کے لیے تو علمائے کرام نے تجمل ظاہر پسند فرمایا ہے۔ ورنہ حاشا ﷲ ؎
حاجت مشاطہ نیست روئے دلآرام را
( دل کو سکون دینے والے چہرے کے لیے آرائش کی ضرورت نہیں ۔ت)
|
اللھم ارزقنا الایمان الکامل وامتناعلیہ بجاہ جیبك وعروس مملکتك صلی اﷲ علیہ وعلٰی اٰلہ وبارك وسلم۔ اٰمین۔ |
اے اﷲ! ہمیں ایمانِ کامل نصیب کر اور اسی پر موت دے اپنے حبیب اور اپنے عروس مملکت کے طفیل۔ اﷲ تعالٰی ان پر اور ان کی آل پر درود وسلام اور برکت نازل فرمائے۔ الہٰی قبول فرما ! (ت) |
(۲۰) مسجد میں روشنی خشت وگل کی ذات کے لیے نہیں ہوتی بلکہ نمازیوں کے واسطے، بلکہ نماز میں بھی اصل نظر صرف فرائض پر مقصود ہے کہ اصالتًا بنائے مسجد انہی کے لیے ہے۔ ولہٰذا جہاں تہجد وغیرہ نوافل خواں وذاکرین شب بھر مسجد میں رہتے یا رات کے سب حصّوں میں ان کی آمدورفت مسجد میں رہتی ہو، اور ا س وجہ سے وہاں شب بھر روشنی رکھنے کی عادت ہو یا واقف نے خود اس کی تصریح کردی ہو، ایسی جگہ کے علاوہ باقی تمام مساجد میں تہائی رات کے بعد روشنی گل کردینے کا حکم ہے کہ اب اسراف وتضییعِ مال ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع