30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سورہ کہف میں یُوں ہے :
|
قَالَ الَّذِیۡنَ غَلَبُوۡا عَلٰۤی اَمْرِہِمْ لَنَتَّخِذَنَّ عَلَیۡہِمۡ مَّسْجِدًا ﴿۲۱﴾ [1] |
وہ بولے جو اس کام میں غالب رہے تھے قسم ہے کہ ہم تو ان پر مسجد بنائیں گے ۔(ت) |
پھر بھی دیوبندی صاحبوں کے حال سے غنیمت ہے کہ وہ تو انہونی کتابیں دل سے گھڑلیتے ہیں، اُن کے صفحے بنالیتے ہیں، ان کی عبارتیں دل سے تراش لیتے ہیں، اور اکابر اولیائے کرام وعلمائے عظام کی طرف نسبت کردیتے ہیں ، دیکھو دیوبندیوں کی لال کتاب"سیف النّقٰی"اور اس کے رَد میں العذاب البیئس وغیرہ تحریرات کثیرہ ۔ ولا حول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم۔
(۱۷) زید کو اقرار ہے کہ فعل مشائخ قدیم چلا آتا ہے اگر چہ کہیں تو انھیں مشائخ زمانہ لکھا، کہیں پیر زادے اور کہیں مجاور، جن کے لیے قبور ذریعہ معاش ہیں، مگر شروع میں تحریر فرماچکے ہیں کہ"میں بقسم شرعی باور کراتاہوں کہ میں نے کوشش کی کہ چراغانِ قبور کا کسی تاویل سے استحسان ثابت ہوجائے تو میں رسمِ قدیم کی مخالفت نہ کروں ۔"او راس کا جواب وہ دیا کہ"پیرزادگا ن صالح ہوں، اہل اﷲ ہوں،۔ معصوم نہیں۔"زید صاحب معصوم کے سوا کسی کی نہیں مانتے، مگر افسوس ، جب وہ صالحین ہیں، اہل اﷲ ہیں تو یہی عالمگیری جس کی سند سے آپ انھیں بدعتی بنانا چاہتے ہیں ان کے افعال کو دین میں سند وحجت بتاتی ہے، فتاوٰی عالمگیری میں مشائخ کرام ہی کے ذکر میں ہے:
|
یتمسك بافعال اھل الدین کذافی جواھر الفتاوٰی [2]۔ |
تمسك کیا جائے اہل دین کے افعال سے۔ ایسا ہی جواہر االفتاوٰی میں ہے۔ |
(۱۸) سرکار اعظم حضور پر نور مدینہ طیبہ صلی اﷲ تعالٰی علٰی من طیبہا وآلہٖ وبارك وسلم میں وہ جلیل وجمیل روشنی، وہ جانفرا دلکشاروشنی، وہ دل افروز وہابی سوز روشنی کہ نہایت تزك واحتشام سے ہوتی ہے، اس کے جواب میں زید نے یہ تاویل گھڑی کہ وہ روشنی مسجد کریم کے لیے ہے، نہ کہ مزارِ اقدس کے واسطے صلی اﷲ تعالٰی علی صاحبہٖ وآلہٖ وبارك وسلم ۔ شاید زید کو زیارت سراپا طہارت نصیب نہ ہوئی، اپنے قصبہ کی کسی مسجد پر قیاس کیا جہاں دمڑی کے چراغ میں دھیلے کا تیل، وہاں کے فرشی جھاڑوں او رکثیر التعداد فانوسوں اور ہزارہا روپے کے شیشہ آلات او ران کی دل نواز جمگمگاہٹ دیکھو تو آپ کی خشن بے ذوق طبیعت کے طور پر یہ مسجد کے لیے کب جائز ہو ، وہی بزازیہ جس سے یہ سند لائے اسی کی دربارہ مسجد بھی سنیے، اس کی کتاب الوصایا فصل اول میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع